• Home
ہفتہ, مارچ 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے معاملے پر سیاست بدستور جاری

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

یہ  ’لت‘ ہر سال 20 ہزار بچوں کی جان لے رہی ہے - ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے حکومت سے قانون بنانے کا کیا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
in قومی خبریں
0
اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

ہر وقت ٹی وی یا موبائل کی اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ ہر سال کم از کم 20 ہزار بچے اس کی وجہ سے خودکشی کر لیتے ہیں۔ یہ دعویٰ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے جمعہ (27 مارچ) کو راجیہ سبھا میں کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بحران کے حل کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

ایوان بالا میں وقفۂ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ مختلف تحقیقی رپورٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ بچے اور نوجوان روزانہ کم از کم 8 گھنٹے موبائل فون اور اسکرین پر گزار رہے ہیں، جو سالانہ 100 دنوں سے زائد کے برابر ہے۔ دنیا کے 68 ممالک پہلے ہی اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔ اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال نیند میں خلل ڈالتا ہے، بے چینی کے خطرے کو بڑھاتا ہے اور موڈ میں تیزی سے تبدیلی کا سبب بنتا ہے۔ ساتھ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موبائل فون یا اسکرین کے ضرورت کے مطابق استعمال کو فروغ دیا جائے، آف لائن سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور نوجوانوں کی ذہنی صحت اور ’ڈیجیٹل ایڈکشن‘ کے صحت پر اثرات کے بارے میں جامع تبادلہ خیال شروع کیا جائے۔

ڈیریک اوبرائن کے علاوہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے بھی جمعہ کے روز حکومت سے بچوں اور نوجوانوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن گیم کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک قانون لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں وقفۂ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل بچے گھنٹوں ریل، ویڈیو گیم اور اسکرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بچوں اور نوعمروں میں کم عمری میں ہی اسمارٹ فون کی لت لگ رہی ہے، جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس سے منسلک ایک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ نوجوانوں میں آن لائن سٹے بازی کا رجحان بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

دیپندر سنگھ ہڈا نے مزید کہا کہ ایوی ایٹر جیسے کھیل میں ورچوئل جہاز کی پرواز کے ساتھ ساتھ پیسے بڑھنے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ لُڈو جیسے کھیلوں میں بھی اب سٹے بازی ایک عام بات بن گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام جیسی سوشل میڈیا سائٹ پر سٹے پر مبنی کھیلوں کی کھلے عام تشہیر کی جا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ’سائبر بُلنگ‘ اور آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات بھی ہو رہے ہیں اور ڈیٹا کی پرائیویسی سے متعلق انتہائی سنگین سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے ذکر کیا کہ دنیا کے کئی ممالک میں اس حوالے سے بہت سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ
قومی خبریں

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
ریاستوں کو سپلائی چین درست رکھنے کی ہدایت
قومی خبریں

ریاستوں کو سپلائی چین درست رکھنے کی ہدایت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
لداخ میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے  7 لوگوں کی موت
قومی خبریں

لداخ میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے  7 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
9 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا آغاز،وزیر اعظم نےہری جھنڈی دکھائی
قومی خبریں

وندے بھارت ٹرین میں ناقص کھانا پیش کرنے پر کارروائی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 26, 2026
ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری

by Qaumi Tanzeem
مارچ 26, 2026
’وندے ماترم لازمی نہیں‘، سپریم کورٹ کی وضاحت
قومی خبریں

’وندے ماترم لازمی نہیں‘، سپریم کورٹ کی وضاحت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 26, 2026
Next Post
سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

47 سیکنڈز ago
اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

25 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem