نئی دہلی:محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق اس سال کا مانسون گذشتہ آٹھ سالوں میں سب سے زیادہ کمزور ثابت ہو سکتا ہےکیونکہ النینو موسم کی وجہ سے ستمبر میں بھی زیادہ بارش نہیں ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگست پہلےسے ہی خشک مہینہ ثابت ہونے کے راستے پر ہے۔
ذرائع کے مطابق النینو کی وجہ سے اگست میں بارش میں کمی آئی ہےاورستمبر میں اس کا منفی اثر بھی ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے جون سے ستمبر کے مانسون سیزن میںہونے والی بارش میں آٹھ فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ یہ کمی 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہوگی۔یہ بھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات 31 اگست کو ستمبر کی پیشن گوئی جاری کر سکتا ہے۔
دوسری جانب اس سال مانسون کی بارشیں بھی غیر مساوی رہی ہیں۔ یہ جون میں عام اوسط سے نو فیصد کم اور جولائی میں 13 فیصد زیادہ تھا۔ مانسون 17 ستمبر سے واپس ہونا شروع ہو جائے گا۔ اگرچہ ستمبر میں مانسون کی واپسی میں تاخیر کی وجہ سے پچھلے چار سالوں سے معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے، لیکن خدشہ ہے کہ اس مہینے مشرقی اور شمالی ریاستوں میں معمول سے کم بارش ہو سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سالانہ اوسط بارش کا 70 فیصد ما نسون کے دوران ہوتا ہے۔ اس میں کمی سے چینی، دالوں، چاول، سبزیوں وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔