کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنی دادی اور ہندوستان کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی میں واقع شکتی استھل پر انہوں نے اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ملک کی وحدت اور یکجہتی کے لیے ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام لکھتے ہوئے کہا، ’’پنڈت جی کی اندو، باپو کی پریہ درشنی، نڈر، بے خوف اور انصاف پسند، ہندوستان کی اندرا! دادی، ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے آپ کی قربانی ہم سب کو ہمیشہ عوامی خدمات کی راہ پر آگے بڑھنے کا درس دیتی رہے گی۔