ابوظہبی :وزیر اعظم نریندر مودی ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم مودی کو گلے لگا کر استقبال کیا۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ پی ایم مودی ، 14 فروری کو ابوظہبی میںبی اے پی ایس ہندو مندر کا افتتاح کریں گےلیکن اس سے پہلے آج یعنی 13 فروری کو وہ ابوظہبی کے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان کے پروگرام کا نام اہلان مودی (ہیلو مودی) رکھا گیا ہے۔ یا د رہے کہ 2015 کے بعد پی ایم مودی کا یو اے ای کا یہ ساتواں دورہ ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں یہ ان کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہوگا۔
آج ابوظہبی میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرنے سے پہلے پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا، ‘ہمیں اپنے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں اور دنیا کے ساتھ ہندوستان کی مصروفیت کو گہرا کرنے کی ان کی کوششوں پر بہت فخر ہے۔ آج شام، میں اہلان مودی تقریب میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ اس یادگار لمحے میں ضرور شامل ہوں۔ وہیں 14 فروری کو افتتاح سے قبل سوشل میڈیا پربی اے پی ایس ہندو مندر کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔