نئی دہلی:کویت کے امیر محترم شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 16 دسمبر 2023 کو انتقال ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کویت کے حکمراں امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کویت کے شاہی خاندان، قیادت اور عوام سے تعزیت کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نےلکھاکہ عزت مآب شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے لکھاکہ ہم شاہی خاندان، قیادت اور عوام کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت ہند نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئےآج یعنی اتوار کو ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میںتمام ریاستوں کو بھیجے گئے پیغام میں، مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے کہاگیا ہےکہ 17 دسمبر کو قومی سوگ کے دورا ن تما م عمارتوں پر قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا اور کوئی سرکاری تفریح نہیں ہوگی۔