• Home
اتوار, جولائی 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

یوم آزادی کی تقریرمیں وزیر اعظم کا اپوزیشن پر حملہ

لال قلعہ کی فصیل سےخاندان پرستی کی تنقید کرتے ہوئےنریند رمودی نے کہا کہ اگلے 15اگست کو بھی میں ہی جھنڈا لہرائونگا

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2023
in قومی خبریں
0
یوم آزادی کی تقریرمیں وزیر اعظم کا اپوزیشن پر حملہ

نئی دہلی:77 ویں یوم آزادی کے موقع پرلال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریند رمودی نے اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگلے15اگست کو بھی میں ہی جھنڈالہرائونگا یعنی اپوزیشن کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہو۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ 2014 میں انہوں نے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ’میرے پریوار جنوں‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں نے ان پر بھروسہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ سے اپنے وعدے کو یقین میں بدل دیا۔ 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پرآپ نے مجھے دوبارہ نواز ا اور آئندہ 15 اگست کولال قلعہ کی فصیل پر میں دو دوبارہ آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں صرف آپ کے لیے جیتا ہوں۔ اگر مجھے پسینہ آتا ہے تو میں آپ کے لیے پسینہ کرتا ہوں۔ کیونکہ آپ میری فیملی ہو۔ میں آپ کا دکھ نہیں دیکھ سکتا۔
دراصل لال قلع کی فصیل سے وزیر اعظم کی ان کے ان پانچ سالہ اقتدار کی آخری تقریر تھی اس لئے ان کی اس تقریر میں ایسا نظر آیا کہ وہ صرف ملک کے رائے دہندگان سے خطاب کر رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر بولتے ہوئے بھی ان پر یہی الزام لگا تھا کہ انہوں نے منی پور پر کم بولا اور اپنے رائے دہندگان کے سامنے اپنی حکومت کا رپورٹ کا رڈ زیادہ پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا منی پور پر کہا کہ ماضی میں منی پور میں تشدد کا دور تھا۔ کئی لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا، ماؤں بیٹیوں کی عزتوں سے کھیلا گیا۔ لیکن کچھ دنوں سے مسلسل امن کی خبریں آرہی ہیں۔ ملک منی پور کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ عوام امن کے تہوار کو آگے بڑھائیں۔ امن سے ہی کوئی راستہ نکلے گا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں امن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔
77ویں یوم آزادی پر لال قلعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پرچم کشائی کے بعد فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے پھولوں کی بارش کی۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی کا خطاب لال قلعہ کی فصیل سے شروع ہوا ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اب آبادی کے لحاظ سے بھی سب سے آگے ملک ہے۔ اتنا بڑا ملک، میرے خاندان کے 140 کروڑ لوگ آج یوم آزادی منا رہے ہیں۔ میں ان تمام بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالا۔
اپوزیشن اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ ’’آج خاندان پرستی نے ہمارے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ سیاسی جماعت کا انچارج صرف ایک خاندان کیسے ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے اس کی زندگی کا منتر ہے – خاندان کی پارٹی، خاندان کے لیے اور خاندان کے لیے۔ ملک کی ترقی کے لیے خاندان پرستی سے آزادی ضروری ہے۔ خوش کرنے کی سیاست نے سماجی انصاف کو مار ڈالا۔ ملک ترقی چاہتا ہے۔ ملک 2047 کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتا ہے۔بدعنوانی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔‘‘
77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ وقت کی ضرورت ملک کو ان تین برائیوں کے خلاف لڑنا ہے – بدعنوانی، خاندان اور خوشامد۔انہوں نے کہا کہ ’’ بدعنوانی کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ خاندان پرستی نے ہمارا ملک چھین لیا ہے۔ ہمیں ان تینوں برائیوں کے خلاف پوری قوت سے لڑنا ہے۔ ہمیں ان تینوں برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ ’’ آج میں لال قلعہ سے آپ کا آشیرواد لینے آیا ہوں۔ آج ہمیں کچھ چیزوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ 2047 میں جب ملک آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، اس وقت دنیا میں ہندوستان کا ترنگا جھنڈا ترقی یافتہ ہندوستان کا ترنگا پرچم ہونا چاہئے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

سماج میں بڑھتے جرائم کے سد باب کے لیے مذہبی و اخلاقی تربیت ناگزیر: سلیم انجینئر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2025
ہندوستان میں لوگوں کی اوسط عمر  70 سال
قومی خبریں

ہندوستان میں لوگوں کی اوسط عمر 70 سال

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2025
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر
قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ
قومی خبریں

دلتوں و قبائلیوں کو لڑنا سیکھنا ہوگا: کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
Next Post
77ویں یوم آزادی پرپٹنہ گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں پرچم کشائی

77ویں یوم آزادی پرپٹنہ گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں پرچم کشائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

1 گھنٹہ ago
مراٹھی نہ بولنے پر آٹو ڈرائیور کی پٹائی

مراٹھی نہ بولنے پر آٹو ڈرائیور کی پٹائی

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem