نئی دہلی: وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے صدر ببیک دیب رائے کا اچانک انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 69 سال تھی۔ ان کے انتقال پر صدر دروپدی مرمو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا، “ڈاکٹر ببیک دیب رائے کے انتقال سے ملک نے ایک ممتاز دانشور کھو دیا ہے، جنہوں نے پالیسی سازی سے لے کر ہمارے عظیم متون کے ترجمے تک مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔”
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “ڈاکٹر ببیک دیب رائے ایک عظیم عالم تھے، جو معاشیات، تاریخ، ثقافت، سیاست اور دیگر مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کام نے بھارتی ذہنیت پر ایک ناقابل فراموش اثر چھوڑا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دیب رائے کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “ببیک دیب رائے جی کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک منفرد باصلاحیت عالم تھے جنہوں نے معاشیات، تاریخ اور فلسفہ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔