بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں چندریان 3 مشن میں شامل سائنسدانوں سے ملاقات کے بعد انہیں خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوںنے کہاکہ میں صبح سویرے یہاں آیا ہوں، میں جانتا ہوں کہ آپ کو پریشانی ہوئی ہوگی لیکن میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا، در اصل میں آپ کو دیکھنے کے لیے بے چین تھا۔ میں آپ سب کو سلام کرتا ہوں۔ میں آپ کی محنت، آپ کے صبر کو سلام کرتا ہوں۔
اپنے خطاب کے دوران جذباتی ہو کر پی ایم مودی نے کہ ‘میں آج آپ سب کے درمیان آکر ایک الگ خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم ملتی ہےاورجب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو بے صبری غالب آجاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ بہت بے صبری.. میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، وہاں گیا – لیکن میرا دماغ مکمل طور پر آپ کے ساتھ تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ‘میں جلد از جلد آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا ہوتھا۔یہ کہتے ہی پی ایم مودی بہت جذباتی ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ کی محنت کو سلام۔ آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلا۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لامحدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کا عظیم مظاہرہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی یونان سے واپسی کے بعد آج سیدھے بنگلور پہنچ گئے ۔