• Home
جمعہ, جولائی 18, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پورے ملک میں ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ کرانے کا منصوبہ

الیکشن کمیشن نے کہا کہ و ہ شہریت کی جانچ نہیں کر رہا بلکہ یہ جانچ کر رہا ہے کہ ووٹر اہل ہے یا نہیں

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
in قومی خبریں
0
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

نئی دہلی: فرضی ووٹرس کو ووٹر لسٹ سے باہر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل اب بہار کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان میں نافذ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا منصوبہ ہے کہ ریاست بہ ریاست اسے نافذ کر کے پورے ملک کی ووٹر لسٹ کو فرضی ووٹرس سے پاک کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے کے بعد لیا ہے۔ حالانکہ اپوزیشن جماعتوں کے خدشات کی وجہ سے معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے، جس پر اگلی سماعت 28 جولائی کو ہونی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ ایس آئی آر کرانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ اس عمل سے ملک کے اندر رہ رہے غیر ملکی شہریوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 326 کے تحت ووٹر لسٹ میں ترمیم و تصحیح کر سکتا ہے۔ یہ آرٹیکل بالغوں کی حق رائے دہی کی بنیاد پر ضمانت کی گارنٹی دیتا ہے۔ اس کے مطابق ہندوستان کا ہر وہ شہری جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کا ہو اور عام طور سے کسی انتخابی حلقہ میں رہتا ہو، بطور ووٹر رجسٹر کرانے کا حقدار ہے۔ ساتھ ہی کچھ شرطیں بھی ہیں۔ اگر کوئی شخص غیر رہائشی ہے، ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے یا جرم، بدعنوانی یا غیر قانونی عمل کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے تو اسے ووٹنگ کا حق نہیں ملے گا۔ دراصل یہ آرٹیکل یقینی بناتا ہے کہ تمام اہل شہریوں کو غیر جانبدار اور مساوی طور پر ووٹ دینے کا حق ملے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن غیر ملکی، مردہ، ڈبل ووٹنگ سمیت دیگر مختلف صورتحال کی بنیاد پر ووٹر لسٹ میں اصلاح کے لیے نظر ثانی کر سکتا ہے۔

اگر ایس آئی آر کی بات کی جائے تو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 21 الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ تیار کرنے اور ترمیم کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس میں درج وجوہات کے ساتھ خصوصی نظر ثانی کرنا بھی شامل ہے۔ یہ نظر ثانی جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر میں شروع کیے جا سکتے ہیں۔ مقرر کردہ ماہ، وقت اور انتخاب کے قریب نظر ثانی کرائے جانے کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ نئے ووٹرس کو شامل کرنا، فرضی اور مردہ ووٹر کو فہرست سے باہر کرنے کے لیے یہ عمل اختیار کیا جاتا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ پہلی بار ایس آئی آر کا عمل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی بہار میں اس طرح کی ووٹر لسٹ کی گہری نظر ثانی کا عمل 2003 میں ہوا تھا۔ اس وقت ووٹرس کی تعداد تقریباً 3 کروڑ تھی، جسے 31 روز میں مکمل کیا گیا تھا۔ موجودہ گہری نظر ثانی میں ’خصوصی‘ لفظ شامل کیا گیا ہے۔ اس میں آدھار، ای پی آئی سی اور راشن کارڈ کو اختیاری طور پر رکھا گیا ہے۔ کیونکہ قانونی طور پر تینوں ہی شہریت کو واضح نہیں کرتے۔ الیکشن کمیشن بہار میں ایس آئی آر کے لیے فراہم کیے جانے والے فارم پرنٹ شدہ شکل میں ای پی آئی سی فراہم کر رہا ہے۔ سرٹیفکیٹ کے طور پر ایڈریس پروف، نسب نامہ اور پیدائش کے سرٹیفکیٹ سمیت 11 میں سے کوئی ایک دستاویز مہیا کرانا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ
قومی خبریں

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج
قومی خبریں

طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند
قومی خبریں

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
قبائلیوں کووَنواسی کہنا ان کے لسانی وقاراوررہن سہن کو مٹانا ہے۔راہل
قومی خبریں

اوڈیشہ میں جنسی ہراسانی کے بعد خودسوزی کرنے والی طالبہ کی موت پر سیاسی ہلچل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
مندر کا پرساد کھا کر 50 سے زائد عقیدتمند ہوئے بیمار
قومی خبریں

مندر کا پرساد کھا کر 50 سے زائد عقیدتمند ہوئے بیمار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
Next Post
آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

27 منٹس ago
آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem