• Home
جمعہ, دسمبر 5, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نےکہا کہ سرورق کی سگریٹ والی تصویر قانون کی خلاف ورزی نہیں اور پابندی اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہوگی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
in قومی خبریں
0
اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے معروف مصنفہ اروندھتی رائے کی نئی کتاب ’مدر میری کمز ٹو می‘ کی فروخت، تقسیم اور تشہیر پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ایک مفاد عامہ کی درخواست کو جمعہ کے روز یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس درخواست میں ایسا کوئی پہلو موجود نہیں جو عدالتی مداخلت کا متقاضی ہو۔ درخواست گزار نے کتاب کے سرورق پر موجود اس تصویر پر اعتراض اٹھایا تھا جس میں اروندھتی رائے کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ طرزِ اظہار تمباکو سے متعلق قانون 2003 کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

اس سے قبل کیرالہ کی عدالتِ عالیہ نے بھی پابندی کی درخواست کو اسی بنیاد پر ناقابلِ قبول قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایک تخلیقی یا ادبی کلام کے سرورق کو تجارتی تشہیر میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار، وکیل راج سنگھن نے دونوں عدالتوں میں یہ موقف اختیار کیا کہ سرورق پر اس نوعیت کی تصویر نوجوان قارئین، خصوصاً لڑکیوں اور خواتین پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور سگریٹ نوشی کو ذہانت، تخلیقی قوت یا آزادی کے ساتھ جوڑنے کا غلط تاثر دے سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کتاب کے مواد، نظریاتی پہلو یا اس کے ادبی معیار سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا اعتراض محض سرورق پر مرکوز ہے۔

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اروندھتی رائے ایک موقر مصنفہ ہیں اور کتاب میں کسی بھی مقام پر سگریٹ نوشی کی ترغیب نہیں دی گئی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ کتاب میں ضروری انتباہ درج ہے اور اس کے ہوتے ہوئے یہ کہنا درست نہیں کہ سرورق قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بنچ نے نشاندہی کی کہ تمباکو سے متعلق قانون کا اطلاق ان مصنوعات کے پیکٹ پر ہوتا ہے جن کی خریدوفروخت براہِ راست تمباکو کے استعمال سے وابستہ ہو۔ اس قانون کو ادبی اشاعتوں یا کتابوں تک توسیع دینا مناسب نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی بنیاد ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ تخلیقی اظہار کو غیر ضروری ضابطوں کے تحت لانا اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہوگا۔ عدالت کے مطابق صرف ایک تصویر کی بنیاد پر کتاب کی فروخت اور تشہیر روکنے کی استدعا قبول نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اس کا اثر براہِ راست ادبی آزادی اور اشاعتی عمل پر پڑے گا۔ عدالت نے اعلان کیا کہ کیرالہ کی عدالتِ عالیہ کا فیصلہ درست ہے اور اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں، لہٰذا درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ
قومی خبریں

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
پارلیمنٹ میں انڈیگو پروازوں کی منسوخی پر ہنگامہ
قومی خبریں

پارلیمنٹ میں انڈیگو پروازوں کی منسوخی پر ہنگامہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار
قومی خبریں

دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
سنچار ساتھی ایپ پر تنازعہ کے بعد  پری انسٹالیشن کا حکم واپس
قومی خبریں

سنچار ساتھی ایپ پر تنازعہ کے بعد پری انسٹالیشن کا حکم واپس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
ترنمول کانگریس کو ’خیر سگالی ریلی‘ نکالنےکی کولکتہ ہائی کورٹ سے اجازت
قومی خبریں

اسمبلی انتخاب سے قبل ’وقف‘ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئیں ممتا بنرجی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
حضرت شاہ مسعود احمدکی تدفین ہندوستان میں کرنے کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج
قومی خبریں

طلاق یافتہ مسلم خاتون کو جہیز اور تحفے واپس لینے کا حق

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

7 منٹس ago
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ

26 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem