نئی دہلی : راجستھان، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر وزیر اعظم مودی نے پہلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سلام! مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج بتا رہے ہیں کہ ہندوستان کے لوگوں کا بھروسہ صرف گڈ گورننس اور ترقی کی سیاست پر ہے، ان کا بھروسہ بی جے پی ہے۔
کانگریس صدر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس پر اعتماد اور بھروسہ ظاہر کرنے کے لیے میں تلنگانہ کے ووٹرس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے ووٹرس کا بھی شکریہ ادا کیا، لیکن پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس بھی ظاہر کیا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’میں ان سبھی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمیں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ووٹ دیا۔ یہ انتخابی نتائج ہماری امیدوں کے مطابق نہیں رہے ہیں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم محنت اور عزم سے مضبوط واپسی کریں گے۔