• Home
ہفتہ, نومبر 1, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نتیش حکومت میں 53 ہزار سے زائد قتل-کانگریس

    تاڑی کو شراب بندی کے قانون سے الگ کرنے کا تیجسوی  کا  وعدہ

    اسمبلی انتخاب کے درمیان 10 لاکھ خواتین کو پیسے دینے کا تیجسوی کا الزام

    پرشانت کشور کے دو شناختی کارڈ پر ہنگامہ

    مہاگٹھ بندھن کا مشترکہ انتخابی منشور ’تیجسوی پرن‘ جاری

    ہمارےوالد نے فرقہ پرست طاقتوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا-تیجسوی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پنچایت نمائندوں کو پنشن اور انشورنس ر دینے کاتیجسوی کا وعدہ

     عوام نے بی جے پی امیدوار کو   گاؤں میں داخل ہونے سے روکا

    تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا

by Qaumi Tanzeem
جون 14, 2024
in عالمی خبریں
0
پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز

ریاض: حج 2024 کے لیے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج یعنی جمعہ14 جون سے ہوجائیگا۔ لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین حج لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منی کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتہ 15 جون کی صبح وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ہفتے کے روز عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی جب کہ مغرب سے پہلے حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔حجاج کرام مزدلفہ میں ہی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے کنکریاں اکھٹی کریں گے اور یہیں رات قیام بھی کریں گے جہاں وہ آرام کرنے کے ساتھ رات عبادت اور اللہ تعالیٰ کی مناجات کرتے ہوئے مغفرت کے طالب ہوں گے۔
اتوار 16 جون کی صبح حجاج کرام منیٰ واپس روانہ ہوں گے جہاں وہ رمی جمرات کریں گے۔ پھر حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا جس کے بعد وہ اپنا سر منڈوا کر احرام کھول کر عام لباس پہنیں گے جب کہ خواتین اپنے چوتھائی سر کے بالوں کا انگلی کی ایک پور برابر بال کٹوائیں گی۔حجاج کرام 16 جون کو ہی بیت اللہ کے طواف کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ سترہ جون بروز پیر حجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور سارا دن اور رات عبادت میں گزاریں گے۔ 18 جون منگل کو آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مغرب ہونے سے پہلے منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
دہلی میں غیر قانونی طریقے سے تعمیرشیو مندرکومنہدم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے برقرار رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نتیش حکومت میں 53 ہزار سے زائد قتل-کانگریس

نتیش حکومت میں 53 ہزار سے زائد قتل-کانگریس

10 گھنٹے ago
نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی پہلی پرواز کے لیےپوری طرح تیار

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार