• Home
جمعہ, دسمبر 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

جھارکھنڈ میں پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ کا راستہ ہموار

گورنر نے رجسٹریشن و ویلفیئر بل 2025 کو منظوری دے دی، کم از کم اجرت، بیمہ اور فلاحی فوائد ملیں گے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2025
in ریاستی خبریں
0
جھارکھنڈ میں پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ کا راستہ ہموار

رانچی: جھارکھنڈ میں فوڈ ڈیلیوری، ٹیکسی اور بائیک ٹیکسی خدمات سے وابستہ گِگ ورکرس کے حقوق کے تحفظ کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت نے اسمبلی سے ’جھارکھنڈ پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس (رجسٹریشن اینڈ ویلفیئر) بل، 2025‘ کو پاس کیا تھا، جسے اب گورنر سنتوش کمار گنگوار نے منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ اور فلاح و بہبود کا ایک باقاعدہ قانونی ڈھانچہ نافذ ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی سے یہ بل مانسون اجلاس کے دوران منظور کیا گیا تھا، جس کا مقصد ڈیلیوری بوائز، ایپ بیسڈ ٹیکسی اور بائیک ٹیکسی ڈرائیورز سمیت دیگر پلیٹ فارم بیسڈ کارکنان کو منظم کرنا اور انہیں بنیادی حقوق فراہم کرنا ہے۔

اس قانون کے تحت ’جھارکھنڈ پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس ویلفیئر بورڈ‘ تشکیل دیا جائے گا، جس کا صدر دفتر رانچی میں ہوگا۔ اس بورڈ کے صدر محنت و روزگار کے وزیر ہوں گے، جبکہ متعلقہ محکمے کے سکریٹری سمیت پانچ دیگر ارکان بورڈ میں شامل ہوں گے۔ بورڈ کے ارکان کی مدتِ کار تین برس مقرر کی گئی ہے۔

قانون کے مطابق گِگ ورکرس کے ساتھ ساتھ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ایگریگیٹرز کا اندراج لازمی ہوگا۔ گِگ ورکرس کے لیے کام کے وقت اور طے شدہ فاصلے کی بنیاد پر کم از کم اجرت مقرر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں وقتاً فوقتاً تیار کی جائیں گی۔

ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ فلاحی چندے کی لاگت نہ تو صارفین پر ڈالی جائے گی اور نہ ہی گِگ ورکرس پر اس کا کوئی بوجھ پڑے گا۔ تمام ایگریگیٹرز کا رجسٹریشن لازمی ہوگا اور ریاست میں ان کے سالانہ ٹرن اوور کی بنیاد پر کم از کم ایک فیصد اور زیادہ سے زیادہ دو فیصد تک فلاحی چندہ وصول کیا جائے گا۔

اندراج کے بعد ہر گِگ ورکر کو ایک خصوصی منفرد شناختی نمبر فراہم کیا جائے گا۔ انہیں کم از کم اجرت، محفوظ حالات میں کام کرنے اور کام کی شرائط سے متعلق معاملات میں بورڈ سے مشورہ لینے کا حق حاصل ہوگا۔ قانون کے تحت اجرت کی ادائیگی کم از کم ہفتہ وار بنیاد پر یقینی بنانا لازم ہوگا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایگریگیٹرز پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی برقرار رہنے کی صورت میں روزانہ 5 ہزار روپے اضافی جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ کسی جرم کی صورت میں کمپنی کے ڈائریکٹر، منیجر یا دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ اس طرح اس قانون سے سویگی، زومیٹو، اولا، اوبر اور ریپیڈو جیسی کمپنیوں سے وابستہ گِگ ورکرس کو کم از کم اجرت، بیمہ اور دیگر سماجی تحفظ کے فوائد حاصل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بی جے پی کی مخالفت کے درمیان کرناٹک اسمبلی میں ’ہیٹ اسپیچ بل‘ پاس
ریاستی خبریں

بی جے پی کی مخالفت کے درمیان کرناٹک اسمبلی میں ’ہیٹ اسپیچ بل‘ پاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
مہاراشٹر میں اجیت پوار گروپ کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کا استعفیٰ
ریاستی خبریں

مہاراشٹر میں اجیت پوار گروپ کے وزیر مانک راؤ کوکاٹے کا استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات
بہار

مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا
بہار

تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 16, 2025
دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال
بہار

دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 15, 2025
مہاراشٹرمیں بی ایم سی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان
ریاستی خبریں

مہاراشٹرمیں بی ایم سی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 15, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جھارکھنڈ میں پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ کا راستہ ہموار

جھارکھنڈ میں پلیٹ فارم بیسڈ گِگ ورکرس کے لیے سماجی تحفظ کا راستہ ہموار

2 منٹس ago
’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل  راجیہ سبھا میں پاس

’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل راجیہ سبھا میں پاس

36 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem