• Home
اتوار, مارچ 29, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے معاملے پر سیاست بدستور جاری

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

پہلگام واقعہ ہندوستانی جمہوری اقدار پر براہِ راست حملہ

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردی کی مذمت میں قرارداد منظور کی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 24, 2025
in قومی خبریں
0
پہلگام واقعہ ہندوستانی جمہوری اقدار پر براہِ راست حملہ

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے خونی دہشت گرد حملے کے تناظر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے جمعرات کو ایک ہنگامی اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے اس حملے کی سخت مذمت کی اور اسے پاکستانی سرپرستی میں ہونے والا ایک بزدلانہ اور سوچا سمجھا حملہ قرار دیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 22 اپریل 2025 کو پیش آئے اس المناک واقعے میں 26 معصوم سیاح جاں بحق اور 20 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ سی ڈبلیو سی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ حملہ ہندوستانی جمہوری اقدار پر براہِ راست حملہ ہے، جس کا مقصد مذہبی جذبات کو بھڑکانا اور ملک میں نفرت پھیلانا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا، ’’یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے، ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کانگریس دہشت گردی کے خلاف ملک کے دیرینہ عزم کی تجدید کرتی ہے اور پوری قوت سے اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔‘‘

سی ڈبلیو سی نے ان مقامی گھوڑا بانوں اور سیاحتی رہنماؤں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر سیاحوں کو بچانے کی کوشش کی۔ ان میں سے ایک نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا، جسے قرارداد میں ’شہید‘ قرار دے کر ہندوستانی اتحاد کی علامت کے طور پر سراہا گیا۔

کانگریس نے مزید کہا کہ 22 اپریل کی رات کو ہی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا تھا، جسے اب آج شام منعقد کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس حملے میں انٹیلیجنس اور سیکورٹی کی ناکامیوں کی شفاف تحقیقات کرے، کیونکہ یہ علاقہ براہِ راست مرکزی وزارت داخلہ کے دائرے میں آتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پہلگام جیسا علاقہ، جو تین سطحی سیکورٹی نظام کے تحت آتا ہے، وہاں اس نوعیت کا حملہ کئی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ ان سوالات کے جوابات عوامی مفاد میں ضروری ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف ملے اور ایسے سانحات دوبارہ نہ ہوں۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے امرناتھ یاترا کے جلد آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ لاکھوں عقیدت مندوں کی حفاظت کو قومی ترجیح بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے عوام کے معاشی مفادات، جو سیاحت سے جڑے ہیں، کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے۔

آخر میں قرارداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے نازک موقع پر جب اتحاد کی ضرورت ہے، بی جے پی سرکاری اور پرائیویٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اس سانحے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو قابلِ مذمت ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس
قومی خبریں

آسام اسمبلی انتخاب کے لئے کانگریس کی جانب سے 5 بڑی ضمانتوں کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں نبھایا۔شاہی امام
قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کا وفد شاہی جامع مسجد دہلی پہنچا

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
دھار واقع کمال مولا مسجد-بھوج شالہ معاملہ ایک بار پھر عدالتی بحث کا مرکز
قومی خبریں

دھار واقع کمال مولا مسجد-بھوج شالہ معاملہ ایک بار پھر عدالتی بحث کا مرکز

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل گیس سلنڈر نہ ملنے سے ریسٹورنٹ کاروبار شدید بحران کا شکار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
پی ایم مودی کے ہاتھوں  ’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘  کا افتتاح
قومی خبریں

پی ایم مودی کے ہاتھوں ’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا افتتاح

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
بینک قرض: سپریم کورٹ کا فیصلہ آربی آئی کے ذریعےنافذ
قومی خبریں

روایتی کاغذ کے چیک کی جگہ ای-چیک متعارف کرانے کی تجویز پیش

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
Next Post
طلبا  کی شکایت کے بعد ‘فٹ جی’ کے 300 بینک کھاتے منجمد

دہلی-این سی آر میں فٹجی کوچنگ کے خلاف بڑی کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس

آسام اسمبلی انتخاب کے لئے کانگریس کی جانب سے 5 بڑی ضمانتوں کا اعلان

5 گھنٹے ago
مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں نبھایا۔شاہی امام

جمعیۃ علماء ہند کا وفد شاہی جامع مسجد دہلی پہنچا

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem