سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ان انتخابات کی اہمیت اس حقیقت سے بڑھ جاتی ہے کہ یہ دس سالوں کے بعد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: "ہم نے اپنے منشور کو لوگوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے، اب لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کس کو منتخب کرنا ہے۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ سی پی آئی (ایم) کے امیدوار کا بھی ذکر کیا اور کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے الائنس کو کامیاب بنائیں گے اور ہمارے مشترکہ منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں گے۔‘‘عمر عبداللہ نے انتخابات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات دس سالوں کے بعد ہو رہے ہیں، جس سے ان کی اہمیت زیادہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ان دس برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں کافی کچھ بدلا ہے۔ لداخ الگ ہو گیا اور جموں و کشمیر کو ایک یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا، جس سے ہمیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔