• Home
منگل, اکتوبر 6, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اڈیشہ ٹرین حادثہ: لوگوں نے مردہ سمجھ کر مردہ گھر میں ڈال دیا، پھر باپ کی ’اُمید‘ نے بیٹے کو بخشی زندگی!

ہیلارام ملک نے اپنے 24 سالہ بیٹے بسوجیت کو ایک عارضی مردہ گھر سے زندہ نکالنے کے لیے 235 کلومیٹر کا سفر کیا، بسوجیت کو ٹرین حادثے میں مارے گئے لوگوں کی لاشوں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

by Qaumi Tanzeem
جون 7, 2023
in قومی خبریں
0
اڈیشہ ٹرین حادثہ: لوگوں نے مردہ سمجھ کر مردہ گھر میں ڈال دیا، پھر باپ کی ’اُمید‘ نے بیٹے کو بخشی زندگی!

اڈیشہ میں گزشتہ 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ کی کئی دردناک اور حیران کرنے والی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک والد کے بھروسے اور اُمید نے بیٹے کو عارضی مردہ گھر سے نکال کر ایک نئی زندگی بخشی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوڑہ باشندہ ہیلارام ملک نے اپنے 24 سالہ بیٹے بسوجیت کو ایک عارضی مردہ گھر سے زندہ نکالنے کے لیے 235 کلومیٹر کا سفر کیا۔ بسوجیت کو ٹرین حادثے میں مارے گئے لوگوں کی لاشوں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ بسوجیت کو بہاناگا ہائی اسکول کے مردہ گھر سے باہر نکالنے کے بعد ہیلارام بالاسور کے اسپتال پہنچے۔ اس کے بعد وہ اسے کولکاتا کے ایس ایس کے ایم اسپتال لے آئے۔ بسوجیت کو مختلف اعضا اور ہڈیوں میں کئی چوٹیں آئی ہیں اور اس کی یہاں ایس ایس کے ایم اسپتال کی ٹراما کیئر یونٹ میں اس کی دو سرجری ہوئی ہے۔

اس پورے واقعہ کے تعلق سے ہوڑہ میں جنرل اسٹور چلانے والے ہیلارام نے بتایا کہ ’’میں نے ٹی وی پر حادثہ کی خبر دیکھی اور پھر میں نے محسوس کیا کہ مجھے بسوجیت کو فون کر پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ ٹھیک ہے۔ اس نے شروع میں فون نہیں اٹھایا، لیکن دوبارہ جب فون کیا تو دوسری طرف سے دھیمی آواز سنائی دی۔ اس نے کہا کہ وہ زندہ ہے۔ وہ درد سے بے حال تھا۔‘‘ بسوجیت کے والد ہیلارام کا کہنا ہے کہ 2 جون کی ہی رات وہ اور ان کے بہنوئی دیپک داس ایمبولنس سے بالاسور روانہ ہوئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’’ہم بسوجیت کو تلاش نہیں کر پا رہے تھے کیونکہ اس کے موبائل پر فون کرنے کا کوئی جواب نہیں مل رہا تھا۔ ہم الگ الگ اسپتال گئے لیکن بسوجیت کہیں نہیں تھا۔ اس کے بعد ہم بہاناگا ہائی اسکول کے ایک عارضی مردہ گھر گئے۔ شروع میں ہمیں اندر گھسنے نہیں دیا گیا۔ اس درمیان کچھ لوگوں کے درمیان تنازعہ ہو گیا اور اس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اچانک ہی میں نے ایک ہاتھ ہلتے دیکھا اور پتہ چلا کہ یہ تو میرے بیٹے کا ہی ہاتھ ہے۔ وہ زندہ تھا۔‘‘

والد ہیلارام نے بتایا کہ ’’بسوجیت کچھ بولنے کی حالت میں نہیں تھا۔ ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر میں اپنے بیٹے کو بالاسور اسپتال لے گیا، جہاں اسے کچھ انجکشن دیے گئے۔ پھر کٹک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل بھیج دیا گیا۔ اس کے اعضا میں کئی فریکچر آئے تھے اور وہ کچھ بول نہیں پا رہا تھا۔ میں نے وہاں ایک بانڈ پر دستخط کیا اور بسوجیت کو پیر کی صبح ایس ایس کے ایم اسپتال کی ٹراما کیئر یونٹ میں لایا۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ لوگوں نے انھیں مردہ کیوں سمجھا، ایس ایس کے ایم اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ہو سکتا ہے بسوجیت ’سسپینڈیڈ انمیشن‘ میں چلا گیا ہو، جس سے لوگوں کو لگا کہ وہ مر چکا ہے۔

بہرحال، پیر کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بسوجیت اور ایس ایس کے ایم اسپتال میں علاج کرا رہے زخمیوں سے ملاقات کی۔ ہیلارام کہتے ہیں کہ ’’میں اپنے بیٹے کو زندہ دیکھ بہت خوش ہوں اور اوپر والے کا شکرگزار ہوں۔ میں بتا نہیں سکتا کہ جب میں نے سنا کہ بسوجیت مر چکا ہے تو میرے دماغ میں کیا چلا رہا تھا۔ میں یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ وہ اب نہیں رہا۔ اسی لیے میں لگاتار اس کی تلاش کرتا رہا۔‘‘

اس پورے واقعہ پر بسوجیت کا کہنا ہے کہ ’’لگتا ہے جیسے مجھے ایک نئی زندگی ملی ہے۔ میں اس کا سہرا اپنے والد کو دیتا ہوں۔ وہ میرے لیے بھگوان ہیں اور ان کی وجہ سے مجھے یہ زندگی پھر سے واپس ملی ہے۔‘‘ بسوجیت نے اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے کہا کہ ’’بابا میرے لیے سب کچھ ہیں۔‘‘

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

عصمت ریزی معاملے پر سپریم کورٹ کی دہلی پولیس کو نصیحت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2026
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا
قومی خبریں

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2026
شیئر مارکیٹ میں آئی ہریالی،بی ایس ای سنسیکس اور این ایس ای نفٹی، دونوں ہی سبز نشان میں کھلے
قومی خبریں

شیئر مارکیٹ میں آئی ہریالی،بی ایس ای سنسیکس اور این ایس ای نفٹی، دونوں ہی سبز نشان میں کھلے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2026
مسلسل تین دن  کی تعطیل کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کا سیلاب
قومی خبریں

مسلسل تین دن کی تعطیل کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کا سیلاب

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2026
سپریم کورٹ کے جسٹس بھویاں کے بیان نے اپوزیشن کو  نیا ہتھیار دے دیا
قومی خبریں

سپریم کورٹ کے جسٹس بھویاں کے بیان نے اپوزیشن کو نیا ہتھیار دے دیا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2026
عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری
قومی خبریں

’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
Next Post
چین-امریکہ کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن

چین-امریکہ کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو

عصمت ریزی معاملے پر سپریم کورٹ کی دہلی پولیس کو نصیحت

12 گھنٹے ago
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

19 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem