نئی دہلی :میزورم میں اسمبلی انتخابات کے واحد مرحلے اور چھتیس گڑھ کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کردیاگیا۔ میزورم کی40 اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے جبکہ چھتیس گڑھ کی 90 اسمبلی سیٹوں کیلئے پولنگ 7 اور 17 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی تین دسمبر کو ہوگی۔ چھتیس گڑھ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن 21 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ میں واحد مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔