پٹنہ: محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، بہار میں اگلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اتار چڑھاؤ رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے 22 اضلاع اور شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی اور 09 اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وہیں پٹنہ کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1.3 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس دوران پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پٹنہ کے موسمیاتی مرکز کے سائنسدان آشیش کمار نے کہا کہ دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں پیر کو مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
اتوار کی دوپہر پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہے گا۔ وہیں شام کے وقت پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ رات کے وقت پٹنہ کا درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے۔