لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے یہ اعلان کیا ہےکہ ان کی پارٹی لوک سبھا تنہاالیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کسی تیسرے محاذ یا کسی بھی سیاسی تنظیم کے ساتھ اتحاد کی قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ بتادیں کہ اتر پردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ مایاوتی کے اعلان سے پہلے بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بی ایس پی انڈیا اتحاد کے ساتھ جا سکتی ہے۔کچھ لوگ اس بات پر بحث کر رہے تھے کہ یوپی میں تیسرا محاذ بھی بن سکتا ہے۔ تاہم مایاوتی کے اعلان کے بعد ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ خاص طور پر یوپی میں، بی ایس پی کے اکیلے ہی پوری مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑنے کی وجہ سے اپوزیشن کافی بے چین نظر آتی ہے۔ اس لیے آئے دن لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بہوجن سماج کے مفاد میں بی ایس پی کا اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پختہ ہے۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی ملک میں لوک سبھا کے عام انتخابات پوری تیاری اور طاقت کے ساتھ اپنی لڑ رہی ہے۔ انہوں نے تیسرا محاذ بنانے کی قیاس آرائیوں کو افواہ اور سراسر فرضی خبر قرار دیا ہے۔