مرکزی کابینہ نے مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں شیو سینا رہنما (ادھو گروپ) سنجے راؤت کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ 5 زبانوں کو اب تک یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ بنگالی، مراٹھی، پالی، پراکرت اور اسمیا۔ کئی سال سے سے اس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ مراٹھی زبان کو یہ اعزاز دیا جانا چاہیے۔
سنجے راؤت نے آگے کہا کہ ریاست کی تقریباً سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں نے گزشتہ 35-30 برسوں سے، ہر وزیر اعلیٰ اور ہر ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ سبھی کا تعاون ہے، صرف ایک شخص کا نہیں، بی جے پی کو ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی عادت ہے۔ انہیں صنعت اور کاروبار اس ریاست سے باہر جانے سے روکنا چاہیے۔ مراٹھی زبان کے ساتھ ساتھ اس ریاست کا بھی وقار بڑھنا چاہیے۔