کولکتہ :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کے وزیر جیوتی پریہ ملک کو راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے مبینہ معاملے میں کل رات گرفتار کرلیا۔ جیوتری پریہ ملک اس وقت جنگلات کے امور کے ریاستی وزیر ہیں اور اس سے قبل وہ محکمہ خوراک اور شہری سپلائی کا قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ ملک کی گرفتاری مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعے کولکتہ کے مضافات میں واقع سالٹ لیک میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لینے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ای ڈیراشن کی تقسیم میں مبینہ طور پر بدعنوانی کے ایک معاملے کے سلسلے میں تلاشی لے رہی ہے۔