فرخ آباد۔:عام طور پر ہرشوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی حسین سے حسین تر نظر آئے یعنی اچھے کپڑے پہنے اور میک اپ وغیرہ کرے لیکن فرخ اباد میں عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے -بیوی کے زیادہ سجنے سنورنے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کی جان لے لی۔شوہر کو ایسا لگ رہا تھا کہ کہ اس کی بیوی کا کسی سے افئیرچل رہاہے ۔حالانکہ گرومنگ یعنی میک اپ کرنا کسی بھی عورت کا شوق ہوتا ہے۔ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ، خواتین میک اپ ضرور کرتی ہیں۔ خواتین کا یہ شوق شادی کے بعد بڑھتا ہے لیکن یہ شوق فرخ آباد کی مذکورہ خاتون کے لئے جان لیوا ثابت ہو گیا ۔شادی کے بعد اس نے شاید ہی سوچا ہو گا کہ اس کا سجنا سنورنا ہی اس کی جان لے لے گا لیکن میک اپ ہی اس کی موت کی وجہ بن گیا۔ قتل کا یہ واقعہ یوپی کے فرخ آباد ضلع کے مادرواجہ تھانہ علاقے میں تین دن قبل پیش آیا ہے۔ ضلع کے مودرواجہ تھانہ علاقے کے گتاسی گاؤں میںدیر رات خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔قتل کے بعد خاتون کے لواحقین نے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس اس معاملے کی مسلسل تفتیش کر رہی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل اس کے ہی شوہر نے کیا ہے۔ قتل کی وجہ سن کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ معاملہ کھل کر سامنے آیا تو شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ وہ بہت خوبصورت تھی اور روزانہ سجتی سنورتی تھی۔مقتولہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ خاتون گھر میں نئے اچھے کپڑے پہنا کرتی تھی جس کی وجہ سے شوہر اسے شک کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔ ملزم شوہر سمجھتا تھا کہ اس کی بیوی کا کسی کے ساتھ افیئر ہے، جس کی وجہ سے شوہر کو خاتون کی ڈریسنگ اور گرومنگ بہت بری لگتی تھی۔