• Home
اتوار, اکتوبر 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مرکزی بجٹ سے شئر بازارمیں اتھل پتھل۔سرمایہ کاروں کو 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 23, 2024
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ سے شئر بازارمیں اتھل پتھل۔سرمایہ کاروں کو 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

نئی دہلی :آج پارلیمنٹ میں ایک طرف مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن بجٹ پیش کر رہی تھیں، اور دوسری طرف شیئر مارکیٹ میں کہرام والے حالات پیدا ہو رہے تھے۔ جیسے جیسے وزیر مالیات کی بجٹ تقریر آگے بڑھ رہی تھی، ویسے ویسے شیئر مارکیٹ میں اتھل پتھل بڑھتی جا رہی تھی اور آخر میں نتیجہ یہ ہوا کہ بی ایس ای کا اہم انڈیکس سنسیکس تقریباً 1200 پوائنٹس تک گر گیا۔ سنسیکس ہی نہیں، نفٹی پر بھی مرکزی بجٹ 2024 کا منفی اثر پڑا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران نفٹی 1 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عام بجٹ شیئر مارکیٹ کے لحاظ سے مضر ثابت ہونے والا ہے، اور شیئر بازار میں مزید بڑی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نفٹی جہاں ایک فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے، وہیں سنسیکس میں فی الحال ڈیڑھ فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے، جبکہ ایس بی آئی کے شیئر میں تقریباً 2 فیصد اور ایل اینڈ ٹی کے شیئر میں 4 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا اہم انڈیکس سنسیکس تقریباً 1200 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 79224.32 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ یہ انڈیکس صبح 80724.30 پوائنٹس پر اوپن ہوا تھا جو پہلے اوپر چڑھا، اور پھر جب گرنا شروع ہوا تو نیچے کی طرف ہی بڑھتا چلا گیا۔ دوسری طرف نفٹی 232.65 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24276.60 پوائنٹس پر کاروبار کرتا ہوا دکھائی دیا۔ نفٹی آج صبح 24568.90 پوائنٹس پر اوپن ہوا تھا۔
شیئر بازار میں اس گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کچھ ہی گھنٹوں میں تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ سرمایہ کاروں کو نقصان اور فائدہ بی ایس ای کے مارکیٹ کیپ سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔ ایک دن پہلے بی ایس ای کا مارکیٹ کیپ 44832227.50 کروڑ روپے تھا، جو کاروباری سیشن کے دوران 43836540.32 کروڑ روپے رہ گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کو تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ موجودہ وقت میں بی ایس ای کا مارکیٹ کیپ 44328902.63 کروڑ روپے پر دکھائی دے رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
قومی خبریں

مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، 8 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

ایس آئی آر پر جاری تنازعہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے 2 بڑے فیصلے لیے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 16, 2026
یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام
قومی خبریں

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
Next Post
عام بجٹ میں عام لوگوں کے لئے کچھ نہیں-راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

8 گھنٹے ago
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार