نئی دہلی:دہلی اکسائز پالیسی کیس میں گرفتاردہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوسپریم کورٹ نے جمعہ کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی، جنہیں 21 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔جسٹس سنجیو کھنہ نے، جسٹس دیپانکر دتا کے ساتھ دو ججوں کی بنچ کی صدارت کرتے ہوئے، زبانی طور پر کہا، "ہم انہیں یکم جون 2024 تک عبوری رہائی کا حکم دے رہے ہیں۔” عدالت نے مزید کہا کہ وہ اپنا حکم اپ لوڈ کرے گی۔بنچ نے واضح کیا کہ کیجریوال کو عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر خودسپردگی کرنی ہوگی۔ضمانت کے لیے شرائط طے کرتے ہوئےعدالت نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال سی ایم کے دفتر اور دہلی سکریٹریٹ کا دورہ نہیں کریں گے، وہ کیس میں اپنے کردار پر کوئی تبصرہ بھی نہیں کریںگے، اور آخر میں، انہیںگواہوں سے بات چیت کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔