• Home
ہفتہ, مارچ 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے معاملے پر سیاست بدستور جاری

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

قاضی صاحبان ملکی وشرعی قانون سے متصادم کوئی فیصلہ نہ کریں-مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر نے کہا کہ تین طلاق کی آڑ میں مسلم پرسنل لاء کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 30, 2024
in قومی خبریں
0

نئی دہلی/جے پور: فیصلے کرتے وقت قاضیوں سے ملکی اور شرعی قانون کا یکساں طور پرلحاظ رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خا لد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وہ ایسا کوئی فیصلہ نہ کریں جو ملکی اور شرعی قانون سے متصادم ہو۔ یہ بات انہوں نے جامعتہ الہدایہ جے پور میں منعقدہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دوروزہ تربیتی و مشارتی اجلاس کی تیسری نشست کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے میڈیا میں آنے والی بعض خبر وں کے پس منظر میں کہا کہ جہاں تک قانونی مسائل کی بات ہے کہ کوئی بات خلاف شریعت نہ ہو اور نہ ہی کسی قاضی کو اختیار ہے کہ وہ ملکی قانون کے خلاف کوئی فیصلہ کرے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ قاضی حضرات حکمت و دانائی سے کام لیں۔انہوں نے تین طلاق کے پس منظر میں دعوی کیا کہ تین طلاق کی آڑ میں مسلم پرسنل لاء کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمیں اس کامقابلہ عوامی دباؤ اور ملکی قوانین کی روشنی میں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے قانون وراثت کے حوالے کہا کہ یکساں سول کوڈ کا ایک مقصد مسلمانوں کے قانون وراثت میں مداخلت ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ وصیت اور ہبہ کے ذریعہ یکساں سول کوڈ کے اس قانون سے بچ سکتے ہیں۔مولانا رحمانی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نظام کو شاندار اور مفید قرار دیا اور قاضیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قاضیو ں کی پہلی کوشش ہونی چاہئے کہ آپسی صلح اور افہام تفہیم کے ذریعہ معاملہ کو فیصلہ تک نہ پہچنے دیں اور پہلے مطمئن کرکے ختم کردیں۔ وہ مشاورت کا سب سے زیادہ توجہ دیں اور افہام و تفہیم کا ماحول پیدا کریں۔ انہوں نے جامعتہ الہدایہ کو ایک تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مدارس کے نصاب کے سلسلے میں ایک نئی سوچ دی اور کئی اہم مدارس میں اس پر عمل ہورہا ہے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے قضا کے معاملے میں احتیاط کا دامن تھامنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس منصب پر بیٹھے ہیں وہ انتہائی ذمہ داری کاکام ہے اس سے نہ صرف اسلام اور مسلمان کا وقار بلند ہوتا ہے بلکہ دوسروں پر انمٹ چھاپ چھوڑتا ہے اگر اس میں کچھ بھی گڑبڑی ہوئی تو اس کاالٹا اثر ہوتا ہے اور مسلمان اور اسلام بدنام ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قضا کے اس تربیتی کیمپ سے قاضیوں کو بہت فائد ہ ہوگا اور وہ بہتر طور پر اپنا کام انجام دے سکیں گے ۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اورمسلم پرسنل لا بورڈ کے لیگل سیل کے کنوینر ایم آر شمشاد نے قاضیوں کے لئے مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب مشاورت ناکام ہوجاتی ہے تب معاملہ ہمارے پاس آتا ہے ۔ اس لئے کوشش کریں کہ معاملہ مشاورت میں ہی حل ہوجائے ۔ انہوں نے نکاح، طلاق، خلع کے معاملے میں قانونی پیچیدگیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں کئی ہائی کورٹوں کے الگ الگ فیصلے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ
قومی خبریں

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے
قومی خبریں

اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
ریاستوں کو سپلائی چین درست رکھنے کی ہدایت
قومی خبریں

ریاستوں کو سپلائی چین درست رکھنے کی ہدایت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
لداخ میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے  7 لوگوں کی موت
قومی خبریں

لداخ میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے  7 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
9 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا آغاز،وزیر اعظم نےہری جھنڈی دکھائی
قومی خبریں

وندے بھارت ٹرین میں ناقص کھانا پیش کرنے پر کارروائی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 26, 2026
ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری

by Qaumi Tanzeem
مارچ 26, 2026
Next Post
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر ایران کا حملہ

2 گھنٹے ago
اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

اسکرین سے چپکے رہنے کی لت بچوں اور نوعمروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem