• Home
منگل, جنوری 27, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

سنبھل فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے جمعیۃ علماء ہند کا وفدملا

ہر متاثرہ خاندان کوپانچ ،پانچ لاکھ کا چیک پیش کیا اوردلاسہ دیا کہ ان کے عزیزوں کی قربانی ہر گز رائیگا ں نہیں جائے گی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2024
in قومی خبریں
0
سنبھل فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے جمعیۃ علماء ہند کا وفدملا

نئی دہلی: سنبھل پولس تشدد اور فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفدملااورگہری تعزیت اوریک جہتی کا اظہار کیا ۔ وفد نے اس موقع پر ہر ایک خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اوردلاسہ دیا کہ ان کے عزیزوں کی قربانی ہر گز رائیگا ں نہیں جائے گی۔ جن لوگوں نے ان کی جان لی ہے وہ کیفرکردار تک پہنچیں گے اور جن کی جان گئی ہے ان کا اجر تو صرف اللہ ر ب العزت کے پاس ہے ۔جمعیۃ علماء ہند آگے بھی ان کے پریوار کے ساتھ کھڑی رہے گی اور سنبھل کے مظلوم و مقہور عوام ، جامع مسجد کی حفاظت اور بے قصور گرفتار شدگان کے لیے قانونی چارہ جوئی میں مدد بھی کرے گی ۔متاثرہ خاندانوں کی طرف سے شہید محمد رومان خاں کے بیٹے محمد عدنان، شہید محمد نعیم کے بھائی محمد تسلیم، شہید محمد کیف کے والد محمد حسین، شہید محمد بلال کے والد محمد حنیف اور محمد ایان کی والد ہ موجود تھیں۔ اس موقع پر اہل خانہ نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محموداسعد مدنی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ مولانا مدنی نے جس حوصلہ کے ساتھ ہماری آواز بلند کی ہے ، ہم بہت ہی ممنون ہیں ۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی قیادت جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور ریاستی دینی تعلیمی بورڈ کے صدر مفتی محمد سید عفان منصورپوری نے کی ۔جس وقت وفد اہل خانہ سے مل رہا تھا ، مقامی پولس نے وہاں مداخلت کرتے ہوئے وفد کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد اور ان کے ساتھ ہمدردی کے اظہار سے کسی کو روکنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ مفتی محمد عفان منصورپوری نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوموں کی مدد کرنا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہے ۔جہاں بھی ظلم ہو ، جمعیۃ علماء ہند بلاتفریق مذہب وملت، مظلوموں کے تعاون کے لیے کھڑی ہوتی ہے ۔اس وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری کے علاوہ سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا علاء الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہاپوڑ، حافظ شاہد صدر جمعیۃ علماء سنبھل، مولانا ندیم قاسمی(ناظم جمعیۃ علماء سنبھل) قاری محمد یامین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مغربی یوپی زون، مفتی محمد حمزہ، مولانا دلدار، مولانا عمران ذاکر، مولانا عبد الغفور، مولانا اَزہر خان ابن مولانا حکیم الدین قاسمی وغیرہ شامل تھے ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آئندہ سال سے ایک سالہ پی جی کورسز کے نفاذ کا اعلان
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 27, 2026
کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان
قومی خبریں

کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
’شکتی‘ سے منسلک بیان پرراہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کی مہم بے معنی ۔سنجے راؤت
قومی خبریں

بھگت سنگھ کوشیاری کو ’پدم بھوشن‘ ملنے پر سنجے راؤت کا سخت اعتراض

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
77ویں یومِ جمہوریہ پر  پورے ملک میں تقریبات کا انعقاد
قومی خبریں

77ویں یومِ جمہوریہ پر پورے ملک میں تقریبات کا انعقاد

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
سماجی کارکن میدھا پاٹکر  مجرمانہ ہتک عزت معاملہ میں  بری
قومی خبریں

سماجی کارکن میدھا پاٹکر مجرمانہ ہتک عزت معاملہ میں بری

by Qaumi Tanzeem
جنوری 25, 2026
غزل کے پاکیزہ لہجے کے شاعر طاہرفراز کا ا نتقال
قومی خبریں

غزل کے پاکیزہ لہجے کے شاعر طاہرفراز کا ا نتقال

by Qaumi Tanzeem
جنوری 25, 2026
Next Post
راہل اور پرینکا کو پولیس نے سنبھل جا نےسےروک دیا

راہل اور پرینکا کو پولیس نے سنبھل جا نےسےروک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری استعفیٰ کے بعد معطل

بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری استعفیٰ کے بعد معطل

14 گھنٹے ago
شمالی ہند وستان میں سردی اور دھند کا سلسلہ جاری

اترپردیش میں موسم بدلنے سے ایک بار پھر درجہ حرارت میں کمی

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem