• Home
ہفتہ, جنوری 31, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کامطا لبہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 25, 2024
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
  1. نئی دہلی: مرکزی حکومت نے رائٹ ٹو ایجوکیشن (RTE) قانون میں ترمیم کے ذریعے طے کیا ہے کہ اب جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں داخلے کا اہل قرار نہیں دیا جائے گا۔ اس ترمیم کی مرکزی تعلیمی بورڈ نے مذمت کی ہے۔ مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سیکرٹری سید تنویر احمد کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم خصوصاً اُن طلبہ کے لیے نقصان دہ ہو گی جو کمزور طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ حکومت کو اس قانون میں ترمیم کرنے کے بجائے کچھ اہم نکات پر غور اور ضروری اقدامات کرنا چاہیے تاکہ تعلیم کا معیار بہتر ہو سکے۔ سب سے پہلے، حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اسکولوں میں تدریسی عمل کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کو معقول تربیت دی جائے تاکہ وہ کلاس رومز کو ایک ایکٹیو لرننرس کلاس روم (Active Learners Classroom )میں تبدیل کر سکیں۔ اس تربیت کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اساتذہ جوائے فل لرننگ (Joyful Learning) کے تصور کو عملی طور پر نافذ کریں، جس سے طلبہ کی تعلیم کا معیار بلند ہو سکے۔ تعلیمی نظام میں چائلڈ سینٹرڈ (طلبہ پر مرکوز) ایجوکیشن سسٹم کو مکمل طور پر اپنانا چاہیے۔ اس کو موثر بنانے کے لیے کنٹنیوس اینڈ کمپرہنسیو ایولیوشن سسٹم (Continuous and Comprehensive Evalution System) اختیار کیا جانا چاہئے، جس سے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ہو سکے۔ موجودہ امتحانی نظام میں زیادہ ترتوجہ بچوں کی یادداشت پر ہوتی ہے ، جو ان کی حقیقی سیکھنے کی صلاحیتوں کو محدود کرتی ہے۔ نئے نظام میں طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت اور عملی زندگی کے لیے تیاری پر زور دیا جانا چاہیے۔ اس پالیسی کا منفی اثر خاص طور پر سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ پر پڑ سکتا ہے، کیونکہ یہاں اکثریت غریب گھرانوں کے بچوں کی ہوتی ہے جو دیگر سہولتوں سے محروم ہوتے ہیں۔ ایسے اسکولوں میں طلبہ کے لیے اضافی ٹیوٹرنگ اور دیگر معاون خدمات کی کمی ہوتی ہے، جس کے باعث ان کا تعلیمی معیار کم رہتا ہے۔ اس صورت میں، اس طرح کی پالیسی پسماندہ طبقات کے بچوں کو مزید پسماندہ کر سکتی ہے۔پالیسی میں اس ترمیم کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں جو طلبہ فیل ہو جاتے ہیں انہیں اسکولوں اور سماج میں ایک لیبل لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی کم زوری کا شکار ہو سکتے ہیں ۔یہ پالیسی تبھی مؤثر ہو سکتی ہے جب تمام طلبہ کے لیے یکساں سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس پالیسی کے ذریعے پرائیویٹ خوانگی اسکولوں کی اہمیت میں اضافہ ہوگا جبکہ سرکاری اسکولوں کی طرف عوام کا رجحان کم ہوتا جائے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کے میدان میں وہ ایسے اقدامات سے پرہیز کرے جو تعلیم کی نجکاری (پرائیوٹائزیشن) کو فروغ دیتے ہیں۔ چودہ سال کی عمر تک بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کے فرائض میں سے ہے۔لہذا، ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور سرکاری اور کمزور اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔
Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء  دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل
قومی خبریں

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 31, 2026
اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
قومی خبریں

اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی راجیہ سبھا میں گونج

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
اخلاقیات پر مبنی تعلیم پرضروری ۔صدر جمہوریہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
Next Post
دہلی مسلسل چھٹے دن زہریلے کہرے سے متاثر

سردی میں اضافہ کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء  دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

7 گھنٹے ago
بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے اب الیکشن نہیں ہوگا

بی جے پی کا اندرونی خلفشار منظر عام پر

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem