پٹنہ :پٹنہ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر انچل پرکاش نے بتایا کہ دوپہر 12.58 بجے پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہونے کے بعد طیارہ میں تکنیکی خامی کا پتہ چلا جس کے بعداً طیارہ بہ حفاظت پٹنہ واپس ہو گیا۔ سبھی مسافر محفوظ ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے 12.58 بجے انڈیگو فلائٹ 2074 نے پرواز بھری تھی۔ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی اس میں خرابی کی جانکاری ملی جس کے بارے میں پتہ چلتے ہی طیارہ میں سوار مسافر پریشان ہو گئے۔ پٹنہ ایئرپورٹ کو ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے ذریعہ ملی اس اطلاع کے بعد سب کچھ سنبھالنے کے لیے فوری طور پر تیار ہونا پڑا۔ پھر کچھ ہی دیر کے اندر پٹنہ میں ہی اس طیارے کی محفوظ ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارہ کی لینڈنگ کے بعد مسافروں نے راحت کی سانس لی۔