ہندوستان نے 26 جنوری کو اپنا 76 واں یوم جمہوریہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا ۔ کارتویہ پتھ پر ایک شاندار پریڈ کے ساتھ منائی گئی۔ اس سال کی تقریبات ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے خاص رہی۔انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتواس خصوصی موقع پر مہمان خصوصی رہے۔
صدر دروپدی مرمو نےکرتویہ پتھ پر ترنگا لہرایا۔ اس کے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس بار یوم جمہوریہ کی پریڈ میں 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 15 مرکزی وزارتوں کی جھانکیاں شامل کی گئیں۔ واضح رہے یہ جھانکیاں ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔
پنجاب کی جھانکی میں، پتھر پر آرٹ ورک کی باریک تفصیلات کو ذہن میں رکھا گیا تھا۔ اس میں عظیم صوفی بزرگ بابا شیخ فرید کی خوبصورت تصویر نظر آتی ہے۔ ٹیبلو میں پنجاب کے زرعی پہلو کو بھی دکھایا گیا ہے۔جھارکھنڈ کی جھانکی میں رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جھانکی میں اسٹیل پلانٹ کا ماڈل۔ اس میں دیواروں، قبائلی فن اور سہرائی آرٹ کی نمائش کی گئی ہے۔
اس بار ہندوستان جدید ترین دفاعی نظام جیسے براہموس، پیناکا اور آکاش کی نمائش کی۔ اس کے علاوہ ڈی آر ڈی او کا سطح سے سطح تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل میزائل پرلے بھی پہلی بار پریڈ میں اپنی موجودگی کا احساس کرایا ۔ہندوستانی فوج کے جدید ترین آلات کی نمائش بھیکی گئی جس میں T-90 بھیشم ٹینک، ناگ میزائل سسٹم، اگنی بان ملٹی بیرل راکٹ لانچر اور بجرنگ لائٹ اسپیشلسٹ گاڑی شامل ہیں۔ اس بار پریڈ میں تینوں فوجوں کے ٹیبلوز دکھائے گئے، جس کا موضوع ‘مضبوط اور محفوظ ہندوستان’ تھا۔ ارجن جنگی ٹینک، تیجس لڑاکا طیارہ اور جدید ہلکے ہیلی کاپٹروں کی نمائش کی گئی ۔