• Home
بدھ, ستمبر 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home کھیل

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی پوزیشن مستحکم

پہلے دن روہت-جڈیجہ کی سنچری اور سرفرازخان کی نصف سنچری کی بہ دولت 326 رن بنے

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2024
in کھیل
0
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی پوزیشن مستحکم

راجکوٹ: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےتیسرے میچ میںانگلش گیندبازوں کو شروعات تو اچھی ملی، لیکن روہت شرما، رویندر جڈیجہ کی سنچریوں اور سرفراز خان کی نصف سنچری کی مدد سے ہندوستانی ٹیم مضبوط پوزیشن میں پہنچ گئی ہے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 326 رن بنا لیے ہیں۔ رویندر جڈیجہ اور نائٹ واچ مین کی شکل میں میدان پر اترے کلدیپ یادو ناٹ آؤٹ ہیں۔
آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور چوتھے ہی اوور میں سلامی بلے باز یشسوی جیسوال محض 10 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وہ مارک ووڈ کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔ نئے بلے باز شبھمن گل کو بھی ووڈ نے جلدی ہی وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ رجت پاٹیدار بھی زیادہ کچھ نہیں کر سکے اور نویں اوور میں پانچ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کے 3 وکٹ محض 33 رن تک گر چکے تھے اور ٹیم مشکل میں نظر آ رہی تھی۔ ایسے میں کپتان روہت شرما اور رویندر جڈیجہ نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا اور لنچ کے وقت تک ہندوستان کا اسکور 3 وکٹ پر 93 رنز تک پہنچا دیا۔
لنچ کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان روہت شرما اور رویندر جڈیجہ نے ہندوستانی اننگ کو کچھ رفتار عطا کی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 204 رن جوڑے۔ روہت شرما نے 196 گیندوں میں 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ انھیں مارک ووڈ نے کپتان اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد میدان میں اترے سرفراز خان انگلش گیندبازوں کی جیسے بخیا ہی ادھیڑ کر رکھ دی۔ شروع میں کچھ گیندیں سنبھل کر کھیلنے کے بعد پھر انھوں نے تیزی کے ساتھ رن بنانے شروع کر دیے۔ سرفراز خان نے ریکارڈ 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ بدقسمتی سے سرفراز 82ویں اوور میں 66 گیندوں پر 62 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ہندوستان کا مزید کوئی وکٹ نہیں گرا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 326 رن بنا لیے۔ رویندر جڈیجہ 212 گیندوں پر 110 رن اور کلدیپ یادو 10 گیندوں پر 1 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ کی گیندبازی کا جائزہ لیا جائے تو مارک ووڈ کے حصے میں 3 وکٹ آئے، لیکن انھوں نے 17 اوورس میں 69 رن بھی دیے۔ ایک وکٹ ٹام ہارٹلی کے حصے میں آیا جنھوں نے 23 اوورس میں 81 رن دیے۔ جیمس اینڈرس (19 اوورس میں 51 رن)، جو روٹ (13 اوورس میں 68 رن) اور ریحان احمد (14 اوورس میں 53 رن) وکٹ سے محروم رہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز
کھیل

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام
کھیل

اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ  بدلوا دیا
کھیل

پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ بدلوا دیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
ہندوستانی گیندباز امت مشرا نے کرکٹ کو کہا الوداع!
کھیل

ہندوستانی گیندباز امت مشرا نے کرکٹ کو کہا الوداع!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
روہت وکوہلی کے  ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں
کھیل

روہت وکوہلی کے ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں

by Qaumi Tanzeem
اگست 23, 2025
سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی  ثانیہ چنڈوک سے منگنی
کھیل

سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی ثانیہ چنڈوک سے منگنی

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2025
Next Post
کانگریس کے کھاتوں کو بحال کرنے  کی آئی ٹی ٹریبونل کی ہدایت

کانگریس کے کھاتوں کو بحال کرنے کی آئی ٹی ٹریبونل کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

36 منٹس ago
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

42 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem