حیدرآباد : ایک بیٹی نے اپنی ماںا ور بیٹی کیلئے چاند پر ایک ایکڑ اراضی خریدی۔ جی ہاں یہ سچ ہے چندرایان 3 کے کامیاب تجربے کے دن ہی اس نے اپنی ماں اور بیٹی کے نام پر چاند کی زمین رجسٹریشن کروائی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پیدا پلی کے گوداوری کھنی، جی ایم کالونی کے ساکن سنگارینی ورکر رام چندر کو دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی سائی وگنیتا اعلی تعلیم کے بعد امریکہ میں مقیم ہے۔وہاں وہ کمپنی میں پروجیکٹ مینیجر ہے۔ امریکہ جانے کے بعد سے وہ ہر سال اپنی ماں کیلئے مدرس ڈے پر کچھ نہ کچھ تحفہ بھیجتی تھی۔ اس دوران اسے اپنی ماں اور بیٹی کیلئے چاند پر زمین خریدنے کا خیال آیا۔ 2022 میں اسے معلوم ہوا کہ چاند پر اراضی فروخت کی جا رہی ہے- اس نے لونر لینڈ رجسٹری نامی ادارہ کا چاند پر اراضی فروخت کرنے کا اشتہار ویب سائٹ پر دیکھ کر اپنی ماں اور بیٹی کے نام پر ایک ایکڑ اراضی چاند پر خرید لی۔ تین دن قبل جب 23 تاریخ کو چاند پر وکرم لینڈر کی سیف لینڈنگ ہوئی چاند پر خریدی گئی اراضی کا رجسٹریشن کروایا گیا۔اس نے یہ بات اپنی ماں کو بتائی جس پر وہ خوش ہو گئی۔ چاند پر ایک ایکڑ اراضی خریدنے اور اس کا رجسٹریشن کروانے کی بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔