• Home
پیر, جولائی 14, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پارلیمانی انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہجومی تشددمیں اضافہ۔پروفیسرسلیم انجینئر

جماعت اسلامی ہند کی پریس کانفرنس میں نئے قوانین اور نیٹ ( یوجی) ، نیٹ (یو جی سی)تشدد سمیت کئی اہم موضوعات پر گفتگو

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2024
in قومی خبریں
0
پارلیمانی انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہجومی تشددمیں اضافہ۔پروفیسرسلیم انجینئر

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مرکز جماعت ، نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں این ڈی اے سرکار کی تشکیل، مسلمانوں پر تشدد ، فوجداری کے نئے قوانین، نیٹ ( یوجی) ، نیٹ (یو جی سی) میں بے ضابطگیوں اور عوامی تحفظ میں گراوٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ سرکار کو اپنا راج دھرم نبھانا چاہئے۔ مرکز میں این ڈی اے کی سرکار بننے کے بعد سے مسلم کمیونٹی کے افراد کو انتہائی شرمناک اور غیر منصفانہ طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کے ساتھ طبقاتی امتیاز برتنا اور یہ سوچ کر کہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا ہے ، متعصبانہ رویہ اختیار کرنا، غیر جمہوری و غیر انسانی عمل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ پارلیمانی انتخابات کے نتائج آتے ہی ملک کے مختلف خطوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی ، ہجومی تشدد اور انہدامی کاروائیوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس پر سختی سے روک لگائی جانی چاہئے ‘‘۔ نئے فوجداری قوانین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہ قوانینعوامی مفاد میں ہونے کے بجائے عوام مخالف ہے۔ نیٹ ( یوجی) اور نیٹ ( یوجی سی) کے امتحانات میں بے ضابطگیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ٹی اے ( نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) اتنے بڑے پیمانے پر امتحان کے انتظامات کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے ۔ اس لئے یہ امتحانات ریاستی حکومتوں کی نگرانی میں کردینا چاہئے۔ طلباء پیپر لیک ہونے کا الزام لگارہے ہیں مگر سرکار این ٹی اے کی حمایت میں کھڑی نظر آتی ہے۔ یہ طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ملک میں عوامی تحفظ اور سیکورٹی کا مسئلہ بہت سنگین ہوچکا ہے۔ حادثات و واقعات میں اضافہ ہونے کے سبب شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ مگر سرکار کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہے ۔ ریلوے حادثے ہوں، یا مذہبی اجتماعات میں بھگدڑ، یا دیگر نوعیت کے حادثے، سرکار ان سے سبق نہیں لیتی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس سے بچنے کے لئے کوئی ٹھوس عملی اقدام کرتی ہے ۔ عوام کی حفاظت ہمیشہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور جرائم میں جو خاطی ہیں انہیں سزا ملنی چایئے‘‘۔ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جماعت کے نیشنل سکریٹری جناب شفیع مدنی نے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا سرکار کی اولین ذمہ داری ہے ، مگر ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح مختلف عوامی مقامات پر بڑے بڑے حادثات رونما ہوئے مگر حادثے کے اصل قصوروار اب بھی گرفت سے باہر ہیں۔ البتہ کچھ ملازموں کو معطل ضرور کیا گیا مگر اس کے جو اصل مجرم ہیں، سرکار انہیں نظر انداز کررہی ہے۔ ۔ ’اے پی سی آر‘ کے نیشنل سکریٹری جناب واثق ندیم خاں نے کہا کہ سامراجی حکومت میں شہریوں کے خلاف کالا قانون بنایا جاتا تھا ۔ اب ملک آزاد ہو چکا ہے مگر فوجداری کے یہ نئے قوانین اسی سامراجی سوچ کی یاد تازہ کردیتے ہیں۔ اس قانون میں پولیس کو بے تحاشہ اختیارات دیئے گئے ہیں اور ضمانت کے امکانات بہت کم ہو گئے ہیں۔ اس قانون میں الکٹرانک ایویڈینس کو بھی ثبوت مانا گیا ہے جبکہ عدالت اس میں چھیڑ چھاڑ کے امکانات موجود ہونے کے ناطے اسے ثبوت ماننے سے انکار کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ مسلمانوں پر تشدد بی جے پی کے تحت ریاستوں سمیت دیگر پارٹیوں کی ریاستی حکومتوں میں بھی جاری ہے۔ ملک میں امن و آشتی کی بحالی کے لیے حکومت کو چاہئے کہ وہ تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سوشل میڈیا پر ہریانہ حکومت کی کڑی نظر۔چار ضلعوں میں انٹر نیٹ خدمات 5اگست تک بند
قومی خبریں

نوح ضلع میں برج منڈل یاترا کے پیش نظر انٹرنیٹ اور بلک ایس ایم ایس خدمات معطل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
کیرالہ میں نپاہ وائرس سے دو اموات کی تصدیق
قومی خبریں

کیرالہ میں نپاہ وائرس سے ایک اور موت سے ریاست بھر میں تشویش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

سماج میں بڑھتے جرائم کے سد باب کے لیے مذہبی و اخلاقی تربیت ناگزیر: سلیم انجینئر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2025
ہندوستان میں لوگوں کی اوسط عمر  70 سال
قومی خبریں

ہندوستان میں لوگوں کی اوسط عمر 70 سال

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2025
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر
قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
Next Post
ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر مالیات بنیں

ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر مالیات بنیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

6 گھنٹے ago
پنجاب میں قرآن، شری گرو گرنتھ صاحب، گیتا اور بائبل سے متعلق بل  منظور

پنجاب میں قرآن، شری گرو گرنتھ صاحب، گیتا اور بائبل سے متعلق بل منظور

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem