• Home
اتوار, جولائی 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جئے شری رام کے جواب میں خاتون نے لگایا اللہ اکبر کا نعرہ

کرناٹک کے شیموگہ میں پیش آیا فکر انگیز واقعہ۔ہجوم کے اکسانے پر کیادلیری کا مظاہرہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 24, 2024
in قومی خبریں
0
جئے شری رام کے جواب میں خاتون نے لگایا اللہ اکبر کا نعرہ

شیموگہ: ایک طرف ایودھیا میں پران پرتشٹھا کی تقریب منعقد ہوئی، اور دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں اس کا جشن پوجا پاٹھ کر کے اور مٹھائیاں تقسیم کر کے منایا گیا۔ کئی علاقوں میں تو ہندوتوا بریگیڈ کچھ الگ ہی انداز میں جشن مناتا ہوا دکھائی دیا۔ سڑک جام کر دیے ، تیز آواز میں ڈی جے بجایا گیا اور زبردستی دکانوں کو بند کرایا گیا۔ اس دوران کرناٹک کے شیموگہ میں ایک فکر انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ’پران پرتشٹھا‘ کی خوشی میں بی جے پی کے لوگ سڑک جام کر کے مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے اور ان کے درمیان برقع پوش خاتون پھنس گئی۔ خاتون اسکوٹر سے اپنے بچے کے ساتھ گزر رہی تھی جسے دیکھ کر وہاں جمع سینکڑوں ہندو ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے لگے۔ اس کے جواب میں اس خاتون نے نہایت دلیری سے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا۔
سیاست کی خبر کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ یہ واقعہ شیموگہ کے شیواپنائک ورتا چوک کا ہے جہاں بی جے پی کے لوگ پنڈال باندھ کر مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے پوری سڑک کو جام کر دیا تھا۔ اسی دوران وہاں سے ایک برقع پوش خاتون اپنے بچے کے ساتھ اسکوٹر سے گزر رہی تھی، جسے راستہ دینے کے بجائے روک دیا گیا۔ اس خاتون نے جب اصرار کیا تو پران پرتشٹھا کے نشے میں سرشار بی جے پی کے لوگ جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ یہ دیکھ کر اس خاتون نے بھی بلند آواز میں اللہ اکبر کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے وہاں کا ماحول تھوڑی دیر کے لیے کشیدہ ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ حالات بے قابو ہونے سے پہلے مقامی پولیس نے سمجھداری دکھائی اور اس خاتون و بچے کو پولیس جیپ میں بٹھا کر محفوظ مقام پر لے گئی۔ اس درمیان کرناٹک میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کے لیے بدنام سابق نائب وزیر اعلیٰ ایس ایشورپا کے صاحبزادے کے ای کنتیش نے پولیس سے اس خاتون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں ہندوتوادی اشتعال انگیزی کا ایک نمونہ فروری 2022 میں بھی پیش آیا تھا جب مسکان خان نامی ایک طالبہ حجاب کے ساتھ اپنے کالج گئی اور اسے دیکھ کر بھگوا دھاری طلبہ جئے شری رام کے نعرے لگانے لگے تھے۔ ان نعروں کے جواب میں مسکان نے بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

سماج میں بڑھتے جرائم کے سد باب کے لیے مذہبی و اخلاقی تربیت ناگزیر: سلیم انجینئر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2025
ہندوستان میں لوگوں کی اوسط عمر  70 سال
قومی خبریں

ہندوستان میں لوگوں کی اوسط عمر 70 سال

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2025
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر
قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ
قومی خبریں

دلتوں و قبائلیوں کو لڑنا سیکھنا ہوگا: کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
Next Post
جتنے کیس لگانے ہیں لگا دیجئے، میں نہیں ڈرتا۔راہل گاندھی

جتنے کیس لگانے ہیں لگا دیجئے، میں نہیں ڈرتا۔راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

60 منٹس ago
مراٹھی نہ بولنے پر آٹو ڈرائیور کی پٹائی

مراٹھی نہ بولنے پر آٹو ڈرائیور کی پٹائی

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem