آئزول:میزورم میں ووٹوں کی گنتی آج صبح شروع ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔تادم تحریر ملی اطلاع کے مطابق زورم پیپلس موومنٹ (زیڈ پی ایم) ریاست میں بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رجحانات کے مطابق زیڈ پی ایم40 میں سے 26 سیٹوں پر آگے ہے۔ حکمراں میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) 10 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ کانگریس 1 اور دیگر 3 پر آگے ہے۔
اس رجحان سے واضح ہے کہ زیڈ این پی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ انتخابات سے پہلے اور بعد میں بھی یہاں تکونی مقابلے کی بات ہوتی رہی ہے۔ ایگزٹ پولس نے بھی معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی تھی، لیکن لال دوہوما اور ان کی پارٹی نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اس بڑی جیت کے بعد اب لال دوہوما سی ایم بننے کی تیاری شروع کردی ہے ۔