• Home
منگل, جولائی 15, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

وقف (ترمیمی) بل پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ

بل کو مزید جانچ کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجاگیا۔اقلیتی امور کے وزیرنے کہاکہ حکومت کی نیت صاف ہے

by Qaumi Tanzeem
اگست 8, 2024
in قومی خبریں
0
وقف (ترمیمی) بل پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ

نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل 2024 کو مزید جانچ کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیاگیا۔ آج لوک سبھا میں بل کو پیش کرنے کے بعد اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہاکہ حکومت قانون سازی کی مزید جانچ کے لئے تیار ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی نیت صاف ہے اور اُسے قانون سازی سے چپھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔قبل ازیں بل کو پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے واضح کیا کہ اس بل کا مقصد مذہبی اداروں کے کام میں مداخلت کرنا نہیں ہے اور یہ مسلم کمیونٹی کے پسماندہ اور غریب طبقات کو انصاف فراہم کرنا ہے۔اپوزیشن کے اس دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہ مرکزی حکومت کے پاس اس طرح کی قانون سازی کرنے کی اہلیت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ موضوع آئین کی کنکرنٹ لسٹ کے تحت آتا ہے اور مرکز اس پر قانون سازی کرنے کا اہل ہے۔
رجیجو نے کہا کہ قانون سازی سچر کمیٹی کی مختلف سفارشات اور پچھلی حکومتوں کے ذریعہ قائم کی گئی مختلف کمیٹیوں کے مطابق لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کے کام میں کئی خامیاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ قانون شفافیت لانے اور مسلمانوں میں مسلم خواتین اور او بی سی کمیونٹی کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے لایا گیا ہے۔رجیجو وقف بورڈ سے متعلق تقریباً 12 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں اور اس بل میں ایسے مقدمات کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا انتظام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں میں تجاوزات سے متعلق مسائل کے تعلق سے ایک سال کے اندر تقریباً 200 شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے اپوزیشن کے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ بل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مناسب مشاورت کے بغیر لایا گیا ہے۔ وزیر نے زور دے کر کہا کہ اس قانون کو لانے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کی گئی۔ بل کی دفعات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ ٹریبونل میں ایک عدالتی اور ایک تکنیکی رکن ہوگا۔
بل کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس، ٹی ایم سی، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے، این سی پی (ایس پی)، بائیں بازو اور دیگر نے اسے آئین اور مذہب کی آزادی کے خلاف قرار دیا۔ کانگریس کے ایم پی کے سی وینوگوپال نے اس بل کو متعارف کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ سخت اور ملک کے وفاقی ڈھانچے پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں وقف بورڈ کی گورننگ کونسل میں غیر مسلموں کو رکھنے کی دفعات ہیں جو کہ عقیدہ اور مذہب پر حملہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بل مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے غلط مقصد کے ساتھ لایا گیا ہے۔سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے وقف بورڈ میں دیگر مذہبی برادریوں سے ممبران کی نامزدگی کی فراہمی پر سوال اٹھایا۔ پارٹی کے ایک اور رہنما حبیب اللہ نے بھی اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وقف ایک مذہبی معاملہ ہے اور یہ قانون سازی مذہبی عمل میں مداخلت ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند
قومی خبریں

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
قبائلیوں کووَنواسی کہنا ان کے لسانی وقاراوررہن سہن کو مٹانا ہے۔راہل
قومی خبریں

اوڈیشہ میں جنسی ہراسانی کے بعد خودسوزی کرنے والی طالبہ کی موت پر سیاسی ہلچل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
مندر کا پرساد کھا کر 50 سے زائد عقیدتمند ہوئے بیمار
قومی خبریں

مندر کا پرساد کھا کر 50 سے زائد عقیدتمند ہوئے بیمار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

مقدمہ دہلی منتقل کرنے کی اعظم خان کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
سوشل میڈیا پر ہریانہ حکومت کی کڑی نظر۔چار ضلعوں میں انٹر نیٹ خدمات 5اگست تک بند
قومی خبریں

نوح ضلع میں برج منڈل یاترا کے پیش نظر انٹرنیٹ اور بلک ایس ایم ایس خدمات معطل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
کیرالہ میں نپاہ وائرس سے دو اموات کی تصدیق
قومی خبریں

کیرالہ میں نپاہ وائرس سے ایک اور موت سے ریاست بھر میں تشویش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
Next Post
بنگلہ دیش کے حالات پر حکومت ہند کی گہری نظر

بنگلہ دیش میں ویزا اپلیکیشن مراکز اگلے حکم تک کے لئے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

5 گھنٹے ago
این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem