• Home
اتوار, دسمبر 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ہریانہ کےاے ڈی جی پی پورن کمار کا خودکشی نوٹ برآمد

خودکشی نوٹ میں مبینہ طور پر ملازمت سے متعلق عدم اطمینان، ذہنی تناؤ اور گزشتہ چند سالوں کے تنازعات کی تفصیلات درج

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 8, 2025
in قومی خبریں
0
ہریانہ کےاے ڈی جی پی پورن کمار کا خودکشی نوٹ برآمد

چندی گڑھ:ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) وائی پورن کمار کی پراسرار موت نے پورے انتظامی اور پولیس محکمہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے منگل کی سہ پہر چندی گڑھ کے سیکٹر 11 میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ طور پر  خود کو گولی مار لی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک وصیت اور آٹھ صفحات پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا ہے جس میں مبینہ طور پر ان کی ملازمت سے متعلق عدم اطمینان، ذہنی تناؤ اور گزشتہ چند سالوں کے تنازعات کی تفصیلات درج ہیں۔

دراصل، چنڈی گڑھ پولس کو منگل کی دوپہر تقریباً 1:30 بجےسیکٹر 11 تھانہ علاقے سے خودکشی کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی)، ڈی ایس پی، اور سی ایف ایس ایل (سنٹرل فارنسک سائنس لیب) کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق لاش تہہ خانے کے کمرے سے ملی جس کے سر پر گولی لگی تھی۔ جائے وقوعہ کی تصویر کشی اور ویڈیو گرافی کی گئی، اور جائے وقوعہ سے ایک سروس گن، الیکٹرانک ڈیوائسز، وصیت اور خودکشی نوٹ سمیت شواہد قبضے میں لیے گئے۔

ان کی اہلیہ، امنیت پی کمار، ہریانہ کیڈر کی  سینئر آئی اے ایس افسر، واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھیں۔ وہ اس وقت وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کی قیادت میں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ امنیت پی کمار شہری ہوا بازی اور پراویڈنٹ فنڈ ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر سکریٹری ہیں۔ پولیس کے مطابق، پورن کمار کی اہلیہ کی واپسی کے بعدآج ڈاکٹروں کا ایک بورڈ پوسٹ مارٹم کرائے گا۔پورن کمار کا تبادلہ 29 ستمبر 2025 کو ہوا تھا اور تب سے وہ چھٹی پر تھے۔ وہ اس وقت پولیس ٹریننگ سینٹر، سناریا، روہتک میں انسپکٹر جنرل (IG) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس تبادلے سے ناراض تھے اور اسے انتظامی توہین قرار دیا۔

پورن کمار کے خاندان میں ان کی بیوی، دو بیٹیا ں اور بوڑھی ماں  ہیں ۔ بڑی بیٹی امریکہ میں زیر تعلیم ہے جبکہ چھوٹی بیٹی چندی گڑھ میں رہتی ہے۔ منگل کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ان کی ساس اور سسرال والے سیکٹر 11 کی رہائش گاہ پر پہنچے۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کے کمرے سے آٹھ صفحات پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ ملا، جس میں انہوں نے اپنی ملازمت سے عدم اطمینان، امتیازی سلوک اور ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا ہے۔ نوٹ کے مندرجات کی فی الحال تفتیش جاری ہے اور فرانزک ماہرین سے اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ چندی گڑھ پولیس نے کہا ہے کہ سی ایف ایس ایل ٹیم جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے الیکٹرانک آلات کی جانچ کرے گی۔ خودکشی نوٹ اور وصیت کی بھی فرانزک جانچ کی جائے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایئر انڈیا  اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک
قومی خبریں

گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے  میں بھی دقتوں کا سامنا
قومی خبریں

رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے میں بھی دقتوں کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

‘انڈیگو’ بحران کے پیش نظر ریلوے نے 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد
قومی خبریں

اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ
قومی خبریں

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
Next Post
لوک سبھا انتخاب:رجحانا ت میں این ڈی اے مضبوط لیکن انڈیا بھی کمزور نہیں

ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرنے کی الیکشن کمیشن کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راجستھان میں’ریسپیکٹ فارڈیڈ باڈیز‘ ایکٹ کے تحت نیا قانون نافذ

راجستھان میں’ریسپیکٹ فارڈیڈ باڈیز‘ ایکٹ کے تحت نیا قانون نافذ

4 گھنٹے ago
رتلام ضلع کے جاورا نگر  میں کلورین گیس کا اخراج

رتلام ضلع کے جاورا نگر میں کلورین گیس کا اخراج

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem