• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

بہار بورڈ کا چہار دیواری پھاندنے والے طلبہ کے خلاف سخت فیصلہ

ایسے تمام طلبہ اب آئندہ 2 سال تک بورڈ کے امتحانات نہیں دے پائیں گے

by Qaumi Tanzeem
فروری 4, 2024
in بہار
0
بہار بورڈ کا چہار دیواری پھاندنے والے طلبہ کے خلاف سخت فیصلہ

پٹنہ: بہار بورڈ نے امتحانات کے مراکز پر چہار دیواری پھلانگ کر اندر گھسنے کی کوشش کرنے والے طلبہ و طالبات پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ایسے تمام طلبہ آئندہ 2 سال تک بورڈ کے امتحانات نہیں دے پائیں گے۔ خیال رہے کہ بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ (12 ویں جماعت) کے امتحانات یکم فروری سے شروع ہو چکے ہیں۔ یہ امتحانات دو شفٹوں میں صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 5:15 بجے تک ہو رہے ہیں۔
دراصل گزشتہ دونوں ہونے والے 12ویں بورڈ کے امتحانات کے دوران تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ و طالبات کو امتحانات کے مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ حکم کے مطابق صبح 9:00 بجے سینٹر کا گیٹ بند کر دیا گیا تھا۔ مدھے پورہ کے ٹھاکر پرساد کالج کے امتحان کے مرکز پر ایک منٹ کی تاخیر سے پہنچنے والے 100 سے زائد طلبہ کو داخلہ نہیں ملا تھا۔ طلبہ انتظامیہ سے مسلسل درخواستیں کرتے رہے کہ انہیں داخلہ دیا جائے لیکن 11 بجے کے بعد بھی انہیں داخلہ نہیں دیا گیا۔ طلبہ کا کنا ہے کہ ’’ہمارے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ہمیں تاخیر ہوئی ہے اور ہم لوگ 2 گھنٹہ پہلے گھر سے چلے تھے۔‘‘ جبکہ کئی طلبہ کا کہنا ہے کہ سخت سردی کی وجہ سے تھوڑا لیٹ ہو گئے تھے۔ ایسا ہی معاملہ کیمور، مظفر پور اور بھاگلپور ضلع میں سامنے آیا تھا۔اس دوران کچھ طلبہ اور سرپرست نے امتحانات کے مرکز کے سامنے ہنگامہ بھی کیا جبکہ کچھ طالبات نے سینٹر کے گیٹ پر چڑھ گئیں اور چہار دیواری پھاند کر سینٹر کے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے لاٹھی چارج کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اب بہار بورڈ نے ایسے طلبہ پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار بورڈ نے امتحانات کے مراکز کی چہار دیواری پھاندنے کو مجرمانہ عمل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امتحانات کی شفافیت متاثر ہوتی ہے۔
بہار بورڈ اسکول امتحانات کمیٹی نے اس پورے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ خاطی طلبہ کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کے سینئر ڈپٹی کلکٹر متھلیش کمار نے اس معاملے میں ایک مکتوب بھی جاری کیا ہے۔ امتحانات کے مراکز کی چہار دیواری پھاندنے کی کوشش کرنے والے طلبہ و طالبات کو 2 سال کے لیے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہار بورڈ اسکول امتحانات کمیٹی ان مراکز کے سپروائزروں کو معطل کرے گی جو تاخیر سے پہنچنے والے طبلہ کو گیٹ بند ہونے کے بعد انٹری دیں گے۔ مراکز کے انسپکٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر سینٹر پر اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو ہنگامہ کر رہے طلبہ پر کنڈکٹ آف ایگزامینیشن ایکٹ 1981 کے تحت کارروائی کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر
بہار

خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری
بہار

ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو
بہار

یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2025
انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی
بہار

انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2025
ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج
بہار

ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2025
نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل
بہار

خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 8, 2025
Next Post
سی اے اے کے نفاذ کے سلسلے میں مرکزی وزیرنے زبا ن پھسلنے کی دُہائی دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

7 گھنٹے ago
ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार