احمد آباد: سائی سدرشن (103) اور کپتان شبھ من گل (104) کی جارحانہ سنچری کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے جمعہ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 59ویں میچ میں جیت درج کر لی، اس کے بعد موہت اور راشد نے پانچ اہم وکٹیں لے کر چنئی سپر کنگز کو 35 رنز سے شکست دی۔232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صرف 10 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ اجنکیا رہانے (1)، راچن روندرا (1) اور کپتان روتوراج گائیکواڑ (صفر) آوٹ ہوئے۔اس کے بعد ڈیرل مچل اور معین علی نے اننگز کو سنبھالا۔ ڈیرل مچل نے 34 گیندوں میں سب سے زیادہ رنز (63) بنائے، انہوں نے سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔ معین علی 15ویں اوور میں آوٹ ہوئے۔انہوں نے 36 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 56 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کو موہت شرما نے آو¿ٹ کیا۔ شیوم دوبے (21)، روندرجڈیجہ (18) اور مچل سینٹنر (صفر) آئوٹ ہوئے۔ایم ایس دھونی (26) اور شاردول ٹھاکر (3) رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔ گجرات کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر صرف 196 رنز ہی بنا سکی اور 35 رنز سے میچ ہار گئی۔گجرات کی جانب سے موہت شرما نے تین اور راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امیش یادو اور سندیپ واریئر نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج یہاں چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز کی اوپننگ جوڑی سائی سدرشن اور کپتان شبھ من گل نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور میدان میں چاروں طرف شاٹس مارتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 210 رنز کی ریکارڈساز شراکت داری کی۔18ویںاوور میں تشار دیشپانڈے نے سائی سدرشن کو آو¿ٹ کر کے چنئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ سائی سدرشن نے 51 گیندوں میںپانچ چوکے اور سات چھکے لگا کر 103 رنز بنائے۔ شبھ من گل نے 55 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔انہیں بھی تشار دیشپانڈے نے ہی آو¿ٹ کیا۔ جب تک دونوں بلے باز کھیل رہے تھے اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوتی رہی۔ شاہ رخ خان آخری گیند پر دو رنز پر رن آئوٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر نے 11 گیندوں پر 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گجرات نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 231 رنز بنائے۔چنئی سپر کنگز کی جانب سے تشار دیشپانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔