نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات پر زور دیا کہ خطہ جنوب کے خدشات کو 21 ویں صدی میں اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ جی 20 لیڈروں کی ورچوئل سربراہ کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جی 20 کو، بھارت کی صدارت میں پیپلز- ٹوئنٹی کی شناخت حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کیلئے یہ بات قابل فخر ہے کہ افریقہ کو اُس کی صدارت کے دوران آواز اٹھانے کا موقع ملا۔
ورچوئل سربراہ کانفرنس میں نئی دلّی سربراہ کانفرنس کے کلیدی، منتخب ماحصل اور قابل عمل نکات کو آگے لے جایا جانے کے ساتھ ساتھ اُس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ بھارت کے پاس جی 20 کی صدارت اِس مہینے کی 30 تاریخ تک رہے گی۔2024 میں برازیل کی جی 20 صدارت کے دوران، جی ٹوئنٹی میں بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہوں گے۔