نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پیر کو اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع صبح تقریباً 11.55 بجے ملی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیںاورسخت محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ ایمس کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگی تھی۔ اس کے علاوہ اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ میں بھی آگ کی زد میں آگیا ۔
آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے دھویں کے غبار اوپر اٹھتے دیکھے جا سکتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی وارڈ کے اوپرآگ لگنے کے بعد مریضوں کو وارڈ سے باہر کر دیا گیا۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اینڈوسکوپی روم سےبھی لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔
تاہم آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی خبر سے ہلچل مچ گئی۔ ایمس کی عمارت کے ایک کمرے سے نکلنے والے دھوئیں نے اسپتال انتظامیہ کو پریشانی میں ڈال دیا ۔ آگ لگنے کی خبر سن کر ایمس کے ڈائریکٹر ایم سرینواس بھی موقع پر پہنچ گئے۔