نئی دہلی :محکمہ موسمیات کے مطابق آج 2 ستمبر سے ملک میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہونے جا رہا ہے۔ تاہم کیا آج لوگوں کو اس کا فائدہ ملے گا یا انہیں مزید انتظار کرنا پڑے گا؟یہ ابھی طے نہیں ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی اور ین سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں ہفتہ اتوار کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،البتہ بارش کے لیے ایک یا دو دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح کی صورتحال وسطی اور مغربی ہندوستان میں بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی ٹرف ہمالیہ کے دامن کے قریب ہے۔ بتایا گیا کہ ایک طوفانی گردش خلیج شمال مشرقی اور مشرقی وسطی بنگال کے قریب ہے۔ یہ ہندوستان کے وسط ٹراپوسفیئر میں پھیلا ہوا ہے۔ اسی طرح، نچلے ٹراپوسفیئر پر خلیج وسطی بنگال کے اوپر ایک سائیکلون گردش بھی موجود ہے۔ ان سرگرمیوں کے باعث جلد ہی مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے لوگوں کو بارش کے لیے مزید ایک یا دو دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ بتایا گیا کہ آج سے ملک میں مون سون ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے۔ جلد ہی یہاں لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔