نئی دہلی: ڈاکٹر دنیش شرما کو اتر پردیش سے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نےاپنا امیدوار بنایا ہے۔ راجیہ سبھا کی یہ نشست بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہریدوار دوبے کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ اس سیٹ پر 15 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
اس سے پہلے بھی بی جے پی نے صرف تنظیم میں کام کرنے والے عہدیداروں کو قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا میں بھیجا تھا۔ سال 2020 میں بی جے پی نے آٹھ لیڈروں کو راجیہ سبھا بھیجا۔ اس میں بی ایل ورما اور ہریدوار دوبے کے نام شامل تھے۔ راجیہ سبھا یا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں بی جے پی کی کوشش زیادہ تر صرف ریاستی یا علاقائی ٹیم میں کام کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو فروغ دینا ہے۔
قبل ازیں، جب بی جے پی نے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا تو 2012 سے 2016 تک صدر رہے لکشمی کانت باجپئی کو بھی راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اتر پردیش بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر رہیں درشنا سنگھ کو بھی بی جے پی نے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا تھا۔