• Home
جمعرات, دسمبر 4, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار

پوری دنیا کو اردو سے جوڑنے اورنئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ 5 تا 7 دسمبر

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار

پوری دنیا کو اردو سے جوڑنے اور نئی نسل کو اردو سے ہم آہنگ کرنے والا پروگرام جشن ریختہ ایک بار پھر 5 تا 7 دسمبر دہلی کے بانسیرا پارک میں اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار ہے۔ اردو زبان و ادب اور ہندوستانی تہذیب و ثقافت کاسب سے بڑا تہوار جو پوری دنیا میں جشنِ ریختہ کے نام سے مشہور ہے ایک بار پھر رنگارنگ پروگراموں، بے شمار رونقوں اور رنگینیوں کے ساتھ اپنے شائٔقین کے روبرو ہونے کو ہے۔

اس سال اپنے دسویں شاندار ایڈیشن کے ساتھ، یہ سہ روزہ تقریب ہندوستان اور بیرونِ ملک کے معروف شاعروں، ادیبوں، موسیقاروں اور ثقافت سے وابستہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہی ہے۔ جہاں ناظرین گلوکاری و موسیقی، تھیٹر، داستان گوئی، شعری نشستوں، ادبی گفتگو اور خصوصی ماسٹر کلاسز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

چار مختلف اسٹیجز پر 300 سے زائد فنکار اور 35 سے زیادہ سیشنز کے ساتھ، جشنِ ریختہ 2025 نے بالی ووڈ کے عظیم فنکاروں، رنگارنگ پروگراموں اور رقص ونغمہ سے بھرپور فن پاروں کا ایک حسین گلدستہ ترتیب دیا ہے۔ جہاں مہکتی خوشبو کے سفر میں گلزار کے ساتھ دیویا دتّہ ہوں گی۔ رنگِ موسیقی میں سُکھویندر سنگھ کا روح پرور کنسرٹ ہوگا،ساز اور سماع میں سلیم–سلیمان کی دلنشین موسیقی اور گلوکاری جلوے بکھیرے گی۔دل ابھی بھرا نہیں — پروگرام میں جاوید اختر، شنکر مہادیون اور پرتِبھا سنگھ بگھیل ساحر لدھیانوی کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ ‘رنگ اور نور: اردو شاعروں کے فلمی شاہکار’ کے تحت ہما خلیل کا میوزیکل پروگرام جو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اردو شاعروں کے کلام کو رقص و نغمہ ، ساز وآواز اور رنگ ونور کی برسات میں ہم آمیز کرکے ایک شاہکار کا روپ دیتا ہے۔

اسٹیج کے پروگراموں سے آگے بڑھ کر، یہ تہوار ناظرین کو اپنی تہذیبی قدروں سے جڑنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ایوانِ ذائقہ کے لذیذ پکوان، ریختہ بُکس بازار کی نایاب کتابیں، ریختہ بازار کی دستکاریوں کے نادر نمونے اور ریختہ پویلین — جہاں ٹیکنالوجی اور روایت مل کر اردو کی جمالیاتی دنیا کا حیرت انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔

ہما خلیل ٹرسٹی اور کریئیٹو ڈائریکٹرریختہ فاؤنڈیشن کے بقول’جشنِ ریختہ اب ریختہ فاؤنڈیشن کا نہیں رہا، یہ ہر اس شخص کا ہے جو کبھی ایک شعر پڑھ کر مسکرایا ہے۔’ یہ تہوار نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کو ایک ساتھ جوڑنے والا پل ہے جو ہندوستان کی فنکارانہ روایتوں کو بڑی شان سے پیش کرتا ہے۔ یہ صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ زبان، فن اور تہذیبی شناخت کا ایک مکمل تجربہ ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں شاعری موسیقی سے ملتی ہے اور وراثت جدید اظہار کے ساتھ ہم آہنگ نطر آتی ہے۔

تین دنوں تک یہاں آنے والے لوگ اردو زبان وادب کی خوبصورتی کے تمام رنگ محسوس کریں گے اور دیکھیں گے کہ مشاعرے، غزلیں، قوالیاں، داستان گوئی، تھئیٹر اور فکر انگیز گفتگو جو بتاتی ہے کہ کس طرح اردو آج بھی دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سنچار ساتھی ایپ پر تنازعہ کے بعد  پری انسٹالیشن کا حکم واپس
قومی خبریں

سنچار ساتھی ایپ پر تنازعہ کے بعد پری انسٹالیشن کا حکم واپس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
ترنمول کانگریس کو ’خیر سگالی ریلی‘ نکالنےکی کولکتہ ہائی کورٹ سے اجازت
قومی خبریں

اسمبلی انتخاب سے قبل ’وقف‘ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئیں ممتا بنرجی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
حضرت شاہ مسعود احمدکی تدفین ہندوستان میں کرنے کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج
قومی خبریں

طلاق یافتہ مسلم خاتون کو جہیز اور تحفے واپس لینے کا حق

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
آسام میں مسلمانوں نے سات ہندوؤں کی بچائی جان
قومی خبریں

آسام میں مسلمانوں نے سات ہندوؤں کی بچائی جان

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
’وندے ماترم‘ پر 8 دسمبر اور انتخابی اصلاحات پر 10-9 دسمبر کو بحث
قومی خبریں

’وندے ماترم‘ پر 8 دسمبر اور انتخابی اصلاحات پر 10-9 دسمبر کو بحث

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار
قومی خبریں

موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 2, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار

دہلی کا بانسیرا پارک اردو کے شیدائیوں کے استقبال کے لئے سج دھج کر تیار

14 منٹس ago
سائیکو قاتل خاتون چار افراد کے قتل کے بعد گرفتار

سائیکو قاتل خاتون چار افراد کے قتل کے بعد گرفتار

44 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem