• Home
جمعہ, اگست 22, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    ہمیں اپنی تنخواہ کب ملے گی؟

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘جاری

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘جاری

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج 65 لاکھ نام ویب سائٹ پر شائع

    تیجسوی یادو کاووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام

    تیجسوی یادو کاووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    پٹنہ میں 19 سالہ نوجوان کا گولی مار کر قتل

    پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو مٹانے کے درپے

    پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو مٹانے کے درپے

    آپ نے بہار کے نوجوانوں کو کتنا روزگار دیا!مودی سے راہل کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘آج سے شروع

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    ٹیوشن پڑھنے گئے بھائی بہن کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ہلدوانی میں پولیس کارروائی کی مذمت

صدر مولانا ارشد مد نی نے کہا کہ پولیس کے ظلم و بربریت کی ایک طویل تاریخ موجود

by Qaumi Tanzeem
فروری 22, 2024
in قومی خبریں
0
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ہلدوانی میں پولیس کارروائی کی مذمت

نئی دہلی :صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند ہلدوانی میں پولیس فائرنگ اور بربریت کے شکار ہونے والے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ وہاں امداد اور بازآباد کاری کا کام شروع ہو گیا ہے۔جمعیۃ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق، مولانا ارشد مدنی نے ہلدوانی میں پولیس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ظلم و بربریت کی ایک طویل تاریخ ہے، ملیانہ ہو یا ہاشم پورہ، مرادآباد ہو یا ہلدوانی، ہر جگہ پولیس کا ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے۔ حالانکہ پولیس کا کام امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے پولیس امن قائم رکھنے کے بجائے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ایک فریق جیسا سلوک کرتی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ انصاف کے دوہرے پیمانے سے انتشار اور تباہی کے راستے کھلتے ہیں، اس لیے قانون کا پیمانہ سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے اور کسی بھی شہری کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ نہ تو ملک کا آئین اور نہ ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک خوف اور دہشت پر نہیں بلکہ عدل و انصاف پر چلتا ہے اور ترقی کرتا ہے۔ اگر ملک کی ایک بڑی آبادی غیر محفوظ محسوس کرنے لگے تو یہ انتہائی خطرناک اور مایوس کن ہے۔ یاد رکھیں کسی بھی ملک کی ترقی کا معیار جمہوری نظام اور مساوات کے ذریعے ہی طے کیا جا سکتا ہے، محض دعوے کچھ نہیں کرتے۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے کی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی مایوس کن اور مہلک ہو چکے ہیں، لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، امید افزا بات یہ ہے کہ اتنے مظالم کے باوجود سب سے زیادہ ملک کے عوام فرقہ واریت کے خلاف ہیں، ہم ایک زندہ معاشرہ ہیں اور زندہ معاشرہ حالات کے رحم و کرم پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اپنے کردار سے حالات بدلتا ہے۔ یہ ہماری آزمائش کا وقت ہے اس لیے ہمیں کسی بھی موقع پر اپنے دین، ایمان، صبر، امید اور استقامت سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ امتحان کی گھڑیاں آتی رہتی ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آر ایس ایس کے خواتین ونگ کے پروگرام میں سنیترا پوار کی شرکت
قومی خبریں

آر ایس ایس کے خواتین ونگ کے پروگرام میں سنیترا پوار کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2025
ہماچل کے ممبران اسمبلی نےنااہلی کے خلاف درخواست واپس لی
قومی خبریں

سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور سپریم کورٹ کے ججوں کے درمیان دلچسپ بحث

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2025
اعلیٰ حضرت کی زندگی انسانیت، محبت اور بھائی چارے کی مثال – عمران پرتاپ گڑھی
قومی خبریں

اعلیٰ حضرت کی زندگی انسانیت، محبت اور بھائی چارے کی مثال – عمران پرتاپ گڑھی

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2025
ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک
قومی خبریں

دیوالی اورچھٹ پر 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2025
جون میں 1.61 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کی وصولی
قومی خبریں

جی ایس ٹی سلیب 4 سے گھٹا کر 2 کرنے کی تجویز منظور

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2025
بہار کو نہیں ملے گاخصوصی ریاست کا درجہ
قومی خبریں

لوک سبھا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2025
Next Post
جسپریت کور پاکستان پہونچ کر زینب بنی

جسپریت کور پاکستان پہونچ کر زینب بنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

آر ایس ایس کے خواتین ونگ کے پروگرام میں سنیترا پوار کی شرکت

آر ایس ایس کے خواتین ونگ کے پروگرام میں سنیترا پوار کی شرکت

3 گھنٹے ago
ہماچل کے ممبران اسمبلی نےنااہلی کے خلاف درخواست واپس لی

سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور سپریم کورٹ کے ججوں کے درمیان دلچسپ بحث

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem