نئی دہلی : اس مرتبہ یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں دو چیزیں خاص ہوں گی۔ اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں 25 دوست ممالک سے آئے بچے بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ دوسری چیز ہے کہ اس بار یوم جمہوریہ پریڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے دستے میں خواتین کیڈٹس کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ یوم جمہوریہ پریڈ کی تیاریوں کے پیش نظر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا یوم جمہوریہ کیمپ 2024 دہلی کینٹ کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں شروع ہو چکا ہے۔نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ کے مطابق اس بار این سی سی کیڈٹس کے ساتھ 25 دوست ممالک سے آئے بچے بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے یہ بچے یوتھ ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہیں۔ پریڈ میں دوست ممالک کے بچے شامل ہو رہے ہیں ان میں ارجنٹائن، بوتسوانا، بھوٹان، برازیل، جمہوریہ چیک، فجی، قزاقستان، کینیا، کرغزستان، لاؤس، ملیشیا، مالدیپ اور نیپال شامل ہیں۔