سلطان پور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں منگل کو سلطان پور میںایم پی۔ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے۔ اس دوران کانگریس کارکنان بھی عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔ راہل گاندھی نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی۔ جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔راہل گاندھی امہاٹ ہوائی پٹی پر ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد صبح 10:20 بجے سڑک کے ذریعے عدالت پہنچے۔ کوتوالی دیہات تھانے کے ہنومان گنج کے رہنے والے ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے سابق صدر وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں آج سماعت ہوئی۔ اس لیے راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیا یاترا چھوڑ کر عدالت میں خودسپردگی اختیار کی۔وجے مشرا نے الزام لگایا کہ 15 جولائی 2018 کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔