• Home
بدھ, ستمبر 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج سے سبق حاصل کریں: امیر جماعت اسلامی ہند

انتخابی عمل میں فعال اور پرجوش شرکت کے لیے عوام کو سید سعادت اللہ حسینی کی مبارکباد

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2024
in قومی خبریں
0
تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج سے سبق حاصل کریں: امیر جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: انتخابی عمل میں فعال اور پرجوش شرکت کے لیے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مرکز جماعت اسلامی ہند میں منعقد پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے انتخابی نتائج کو نفرت اور تفریق پر مبنی سیاست کے خلاف واضح عوامی موقف کا اظہار قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ "ملک کے عوام نے تفریق پر مبنی بیانیوں کوفیصلہ کن طریقے سے مسترد کردیا ہے اور اپنے ووٹ کے ذریعے یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ اتحاد، امن اور ہم آہنگی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’ انتخابی مہم میں بڑے قائدین کی جانب سے لوگوں کے مذہبی اور فرقہ وارانہ جذبات کو مشتعل کرنے کی دانستہ کوششیں بے حد شرمناک تھیں اور پوری دنیا میں ملک کی بدنامی کا سبب بنیں۔ لیکن یہ ملک کے عام رائے دہندوں کی بالغ نظری اورشعور کی علامت ہے کہ انہوں نے نہ صرف ان غیر مہذب ہتھکنڈوں کا کوئی تاثر قبول نہیں کیا بلکہ اپنے ووٹ کے ذریعے ان حرکتوں کو مسترد کردیا۔”آپ نے مزید کہاکہ "غریب اور مفلوک الحال عوام کی اکثریت کے مفادات کو نظر انداز کرکے، کارپوریٹ مفادات کو ترجیح دینے کے رجحان پر عوامی بے اطیمنانی کا بھی اس ووٹ کے ذریعے اظہار ہوگیا ہے۔ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان انتخابی نتائج سے سبق حاصل کریں اور نفرت و تفریق کی سیاست، فرقہ پرستی ، ذات پات، فرقوں اور مذہبی گروہوں کو طعن و تشنیع، ان کو بدنام کرنے یا الگ تھلگ کرنے کی مہم وغیرہ جیسے مذموم رجحانات سے اپنی سیاست کو پاک کریں۔” اس موقع پر امیر جماعت نے نئی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ ریاستی مشنری اور دستوری و جمہوری اداروں کے سیاسی استحصال اور حزب مخالف پردباو ڈالنے کے لیے ان کے غلط استعمال کے رجحان کو فوری ختم کرے۔ یہ ناعاقبت اندیش طرز عمل جمہوری اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور بااختیار اداروں پر عوامی اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر سلیم انجینئر ، نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ این ڈی اے میں حکمران جماعت کے اتحادیوں کی ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ عوام ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں زیادہ چوکس، دیانت دار اور ذمہ دار رویے کا مظاہرہ کریں گے۔ انہیں چاہیے کہ دستوری قدروں کے محافظ اور علم بردار بن کر کھڑے ہوں اورحکومت کی پالیسیوں اور ایجنڈے پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتے ہوئے توازن قائم کرنے والی ایک بااثر قوت کا کردار ادا کریں۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے سلسلے میں آپ نے فرمایا کہ یہ موقع ان کے لیے بھی خود احتسابی کا موقع ہے۔ ہندوستانی عوام نے یہ واضح کردیا ہے کہ ملک کے رائے دہندوں سے مایوس ہوجانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جہاں حزب اختلاف کے لیڈروں کی ایک تعداد نے حوصلے، اعتماد اور واضح و شفاف پیغام کے ساتھ انتخابات میں حوصلہ لیا وہیں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ لیڈروں اور پارٹیوں کی ایک بڑی تعداد میں درکارجوش و ولولے، توانائی اور خود اعتمادی و وثوق کی کمی بھی محسوس کی گئی۔اکثر جگہوں پر عوامی رابطے کی کمی بھی صاف نظر آئی۔ انتخابی نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ اگر تمام طبقات کو ساتھ لے کر زیادہ پر اعتماد، منظم اور متحد مہم چلتی تو ان کے لیے نتائج اور بہتر ہوسکتے تھے۔حزب اختلاف کی جماعتوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ایک بھرپور، تعمیری اور بامعنی رول کے لیے خود کو تیار کریں۔پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے ملک معتصم خان ، نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے سول سوسائٹی، غریب عوام، مزدوروں، کسانوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے رول کی تعریف کرتے ہوئے انھیں انتخابات کا اصل ہیرو قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سب لوگ انتخابات کے بعد بھی دستوری قدروں و جمہوریت کی حفاظت نیز عدل و انصاف کے قیام کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مہاراشٹر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

وقف کے لیے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری نہیں-سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
گائے کی اسمگلنگ کاشبہ : ہجومی تشدد میں دو افراد جاں بحق

گائے کی اسمگلنگ کاشبہ : ہجومی تشدد میں دو افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

9 گھنٹے ago
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem