• Home
جمعرات, ستمبر 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

عدالت نے اے آئی مواد 72 گھنٹوں کے اندر ہٹانے کی دی ہدایت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
in انٹرٹینمنٹ
0
ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے آج انتہائی اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اے آئی سے تیار فحش مواد معاملے پر ایشوریہ رائے کو بڑی راحت دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ایک باوقار زندگی گزارنے کا حق ہے۔ عدالت نے اداکارہ کے ذاتی اور شخصی حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے اُن کی ذاتی تصاویر، مواد، آواز اور ویڈیوز کے بغیر اجازت استعمال کو’عزت و وقار کے ساتھ جینے کے حق‘ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، عدالت نے ای-کامرس پلیٹ فارمز اور گوگل وغیرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر اداکارہ کی عرضداشت میں درج شکایتی یو آر ایل کو حذف کرنے، غیر فعال کرنے اور بلاک کرنے کے عبوری احکامات دیے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے وزارت برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی اس سلسلے میں ہدایت جاری کی ہے۔ اس ہدایت میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایسے تمام یو آر ایل کو بلاک اور غیر فعال کرنے کے لیے ضروری احکامات جاری کرے۔ مزید یہ کہ عدالت نے گوگل اور ای-کامرس ویب سائٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام قابل اعتراض اے آئی مواد تیار کرنے والے اصل صارفین کی معلومات ایک سر بہ مہر لفافے میں پیش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اُن کے کاپی رائٹ، فنکارانہ حقوق اور پرسنالٹی/تشہیری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ کچھ ویب سائٹس، کمپنیاں اور نامعلوم افراد بغیر اجازت ان کی تصاویر، جعلی تصاویر، فرضی ویڈیوز اور آڈیوز کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

جمعرات کو سماعت کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جب کسی مشہور شخصیت کی پہچان کو اُس کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف تجارتی نقصان ہوتا ہے بلکہ اُن کے عزت و وقار کے ساتھ جینے کے حق پر بھی اثر پڑتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اداکارہ و ماڈل شیفالی ذری والا نہیں رہیں
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ و ماڈل شیفالی ذری والا نہیں رہیں

by Qaumi Tanzeem
جون 28, 2025
میں نے اس لڑکی کو اپنے پاس بلایا اور گلاب کی قیمت پوچھے بغیر لڑکی کو پیسے دیئے اور اس سے گلاب لے لیے
انٹرٹینمنٹ

’حُضُور، ناٹ حِضُور ‘ امیتابھ بچن نے غلطی کے لیے معافی مانگی

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2025
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپورنہیں رہے
انٹرٹینمنٹ

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپورنہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
جون 13, 2025
فلم ’جالی ایل ایل بی 3‘کی شوٹنگ پر روک لگانے کی عرضی خارج
انٹرٹینمنٹ

فلم ’جالی ایل ایل بی 3‘کی شوٹنگ پر روک لگانے کی عرضی خارج

by Qaumi Tanzeem
جون 9, 2025
مشہور اداکار مکل دیو نہیں رہے
انٹرٹینمنٹ

مشہور اداکار مکل دیو نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 24, 2025
کشمیر میں  38 برس  بعد  ریڈ کارپٹ فلم پریمیئر
انٹرٹینمنٹ

کشمیر میں 38 برس بعد ریڈ کارپٹ فلم پریمیئر

by Qaumi Tanzeem
اپریل 19, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

8 سیکنڈز ago
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

امیر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

49 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem