کرناٹک میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی کے عاشق کا گلا کاٹا اور پھر اس کا خون پیا۔ اس شخص کو شک تھا کہ اس کی بیوی اس کے دوست کے ساتھ افیئر میں ہے جس کے بعد اس نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنے دوست کا گلا کاٹ دیا۔ اس پورے واقعے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ میں شائع خبر کے مطابق اس نے یہی نہیں کیا بلکہ گلا کاٹ کر اپنے دوست کا خون پیا۔ اس شخص نے اپنے دوست سے پورے واقعے کی ویڈیو بنانے کو بھی کہا۔ اس پورے معاملے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ شخص بچ گیا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ پورا معاملہ کرناٹک کے چکبالاپور کا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس پورے واقعہ کو اس شخص کے ایک اور دوست نے کیمرے میں قید کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام وجے ہے۔ وجے کو شک تھا کہ اس کے دوست ماریش کا اس کی بیوی کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ اس کے بعد وجے نے اپنے دوست ماریش سے ملنے کو کہا۔ اس کے بعد غصے میں آکر وجے نے ماریش کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹ دیا۔ وجے کے دوسرے دوست جوہن نے یہ پوری ویڈیو اپنے موبائل فون میں بنائی۔ ویڈیو میں وجے خون پیتے نظر آ رہا ہے۔اس اندوہناک واقعہ کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ ماریش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ گھر واپس آگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے معاملے کی گہرائی سے چھان بین شروع کر دی ہے۔