رانچی:رتن ٹاٹا کے انتقال سے پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، راہل گاندھی سمیت بڑے بڑے سیاست دانوں، کاروباریوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سے لے کر عام لوگوں تک سبھی نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد جھارکھنڈ میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ارب پتی ہرش گوئینکا نے بھی رتن ٹاٹا کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ‘ایکسپر اپنے ایک پوسٹ میں انہیں "ٹائٹن” قرار دیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ملک کا عظیم سپوت بتایا ہے۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا "رتن ٹاٹا کے ساتھ میرے تین دہائی سے قریبی خاندانی تعلقات تھے”۔